پاکپتن ، شہریوں کو سستے آٹے کی فراہمی کا سلسلہ جاری

07 جون ، 2022

پاکپتن (اے پی پی)پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح پاکپتن میں بھی شہریوں کو سستے آٹے کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔شہری حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر آٹا خرید کر رہے ہیں۔ضلع بھر میں کل تین سو بیس آٹے کے ڈسٹری بیوٹرز کام کر رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر شہریوں کو سستے آٹے کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئیے ضلعی انتظامیہ پاکپتن کی جانب سے ضلع بھر میں گیارہ سو سے زائد سستے آٹے کے پوائنٹس قائم کر دئیے گئے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کی طرف سے قائم کردہ ان پوائنٹس پر شہریوں کو دس کلو آٹے کا تھیلہ 490روپے میں اور بیس کلو آٹے کا تھیلہ 980 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔