دھان کی پنیری کو ضرررساں کیڑوں کے حملہ سے محفوظ رکھنے کی ہدایت

07 جون ، 2022

فیصل آباد (اے پی پی)ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آبادچوہدری عبدالحمید نے کاشتکاروں کو دھان کی پنیری کو ضرررساں کیڑوں کے حملہ سے محفوظ رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پنیری جتنی صحت مند ہو گی کھیت میں منتقلی کے بعد پودا اتناہی تندرست و توانا ہونے کے باعث زیادہ جھاڑ بنائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ دھان کی پنیری کو عام طور پر ٹوکا، سفید پشت والا تیلہ،تنے کی سنڈیاں اور پتہ لپیٹ سنڈی زیادہ نقصان پہنچاتی ہیں اسلئے کاشتکار پنیری کو ان ضرر رساں کیڑوں سے بچانے کیلئے وٹوں اور کھیتوں کو ہر قسم کی جڑی بوٹیوں سے پاک رکھیں۔