بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اور لوڈ شیڈنگ تسلیم نہیں کرتے،مغیث بھٹو

07 جون ، 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) تاجر اتحاد ٹمبر مارکیٹ کے صدر مغیث شہزادہ بھٹو نے کہا ہے کہ بجلی قیمتوں میں مسلسل اضافہ اور لوڈ شیڈنگ تسلیم نہیں کرتے میپکو انتظامیہ صارف دوست اسکیمیں دے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ غیر اعلانیہ اور اچانک لوڈ شیڈنگ سے صارفین کا نقصان ہو رہا ہے کمرشل اور گھریلو فیڈرز سے مسلسل لوڈشیڈنگ ناقابل برداشت ہو چکی ہے میپکو بھاری بلوں کے ساتھ ساتھ لوڈشیڈنگ اور قیمتوں کو بھی اعتدال پر لائے بصورت دیگر تنگ آمد بجنگ آمد کے مصداق شہری اور تاجر سڑکوں پر ہوں گے اور میپکو دفاتر کا گھیراؤ کرنے پر مجبور ہوں گے انہوں نے مطالبہ کیا کہ لوڈشیڈنگ کنٹرول کی جائے کاروباری طبقہ پریشان ہے مزدور مزدوری سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے مینوفیکچرنگ شعبہ بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔