آم کےباغات میں دوسری فصلات کاشت نہ کرنے کی ہدایت

07 جون ، 2022

قصور (اے پی پی)محکمہ زراعت نے آم کے باغبانوں کو باغات میں دوسری فصلات کاشت نہ کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ پودوں کی خوابیدگی پر برا اثرنہ پڑے نیزخوابیدگی کے دوران آم کے پودوں کو کورے سے بچانے کے لئے بروقت پیشگی اقدامات بھی ضروری ہیں۔ ترجمان محکمہ زراعت نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ آم کے باغبان عام طورپر آم کے باغات میں دوسری فصلات برسیم‘ گندم وغیرہ بھی کاشت کرلیتے ہیں جن کو نائٹروجنی کھا داورآبپاشی کی ضرورت ہوتی ہے مگر یہ عوامل آم کے پودوں کو نباتاتی نشوونما کی طرف مائل کرتے ہیں۔