لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف امریکی اداکارہ امبر ہرڈ کو سعودی شہری کی جانب سے شادی کی پیشکش کی گئی ہے۔حال ہی میں اپنے سابق شوہر اداکار جونی ڈیپ سے ہتک عزت کا مقدمہ ہار نے والی امبر ہرڈ ان دنوں خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ کیس میں ناکامی کے بعد اب سوشل میڈیا پر ایک آڈیو منظرِ عام پر آئی ہے جس کے حوالے سے سعودی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اس میں امبر ہرڈ کو شادی کی پیشکش کی گئی ہے۔آڈیو میں مذکورہ شخص کہہ رہا ہے کہ امبر چونکہ آپ پر تمام دروازے بند ہوچکے ہیں، اسی لیے میرے علاوہ کوئی نہیں جو آپ کا خیال رکھے ، میں نے دیکھا ہے کہ کچھ لوگ آپ سے نفرت اور آپ کو پریشان کررہے ہیں۔آڈیو میں اس شخص نے مزید کہا کہ اسی لیے میں آپ سے شادی کرنے کا خواہش مند ہوں اور اس کا فیصلہ کر چکا ہوں، اللہ ہم دونوں کو خوش رکھے، آپ ایک نعمت ہیں لیکن لوگوں کو قدر نہیں، میں اس بوڑھے آدمی جونی ڈیپ سے بہتر ہوں۔ یاد رہے کہ امریکی اداکار جونی ڈیپ نے اپنی سابقہ اہلیہ اداکارہ امبر ہرڈ کے خلاف واشنگٹن پوسٹ کے لیے لکھے گئے ایک آرٹیکل پر مقدمہ دائر کیا تھا جس میں اداکارہ نے جونی ڈیپ پر گھریلو تشدد کا الزام عائد کیا تھا۔تاہم اب کیس میں شکست کے بعد امبر ہرڈ سابق شوہر اداکار جونی ڈیپ کے 15 ملین ڈالر کی مقروض ہیں۔
ملتانجنوبی پنجاب کے ساڑھے چار ہزار سے زائد گرلز و بوائز مڈل و ہائی سکولوں میں سٹوڈنٹس کونسلوں کے انتخابات آج...
کابل چین طالبان کی عبوری حکومت کے دوران افغانستان میں اپنا سفیر تعینات کرنے والا پہلا ملک بن گیا۔افغان میڈیا...
اسلام آباد عام عوام کو معلومات تک رسائی کے حق کی فراہمی کیلئے بذریعہ قانون تشکیل دیے گئے ادارے ’’پاکستان...
کراچی پاکستان اسٹاک ایکس چینج، مالیاتی اداروں اور مقامی سرمایہ کاروںکی منتخب خریداری سےمارکیٹ میں مثبت...
میلسی ایڈیشنل سیشن جج میلسی نے مقدمہ قتل کی سماعت مکمل کرتے ہوئے دو ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور...
ملتانآئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیرصدارت انسپکٹر سے ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی کیلئے محکمانہ پروموشن...
لاہور ایشیا کپ ون ڈے میں جمعرات 14 ستمبر کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان بڑا مقابلہ ہوگا جو فیصلہ کرے گا کہ...
ملتان دو روز قبل کینٹ ریلوے اسٹیشن ملتان کی ریلوے لائن پرپائی جانے والی دوحصوں میں کٹی ہوئی نامعلوم خاتون...