کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)نومسلم سابق جنوبی کورین پاپ گلوکار اور یوٹیوبر داؤد کِمِ تقریبا 5 ہفتوں کا طویل دورہ پاکستان مکمل کرکے وطن واپس روانہ ہو گئے۔ داؤد کم 25 اپریل کو سعودی عرب سے لاہور پہنچے تھے جہاں وہ چند دن قیام کے بعد کراچی پہنچے تھے۔لاہور اور کراچی کے علاوہ بھی داؤد کم نے متعدد پاکستانی شہروں کی سیر کی اور انہوں نے یہاں تقریبا 5 ہفتے قیام کیا۔داؤد کِمِ سندھ اور پنجاب کے علاوہ گلگت بلتستان بھی گئے تھے اور انہوں نے وہاں سے بھی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی تھیں۔انہوں نے طویل عرصے تک پاکستان میں قیام کے دوران پاکستان کو اپنا دوسرا گھر قرار دیا تھا۔تاہم پانچ جون کو وہ پاکستان سے ترکی کے لیے روانہ ہوگئے اور انہوں نے روانگی سے قبل انسٹاگرام اسٹوری میں دوبارہ پاکستان آنے کا وعدہ بھی کیا۔داؤد کِمِ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں پاکستان کو یاد رکھنے اور یہاں دوبارہ واپس آنے کا وعدہ کرتے ہوئے بتایا کہ اب وہ اپنی اگلی منزل ترکی میں ٹھہریں گے۔ پاکستانی دورے کے دوران کورین یوٹیوبر نے لاہور کی بادشاہی مسجد اور کراچی کے فیضان مدینہ سمیت گلگت بلتستان میں کے معروف سیاحتی مقامات پر پاکستانی پرچم کے ساتھ بھی تصاویر بنوائی تھیں۔ داؤد کِمِ ایک ایسے وقت میں پاکستان آئے تھے جب کہ انہوں نے پہلی بار اپریل میں عمرے کی سعادت حاصل کی تھی۔داؤد کِمِ ا اصل نام ’جے کِمِ‘ تھا اور وہ 2019تک بطور پاپ گلوکارہ پہچانے جاتے تھے، جس کے بعد انہوں نے اپنے آباؤ و اجداد کا مذہب چھوڑ کر اسلام کو قبول کیا۔
ملتانجنوبی پنجاب کے ساڑھے چار ہزار سے زائد گرلز و بوائز مڈل و ہائی سکولوں میں سٹوڈنٹس کونسلوں کے انتخابات آج...
کابل چین طالبان کی عبوری حکومت کے دوران افغانستان میں اپنا سفیر تعینات کرنے والا پہلا ملک بن گیا۔افغان میڈیا...
اسلام آباد عام عوام کو معلومات تک رسائی کے حق کی فراہمی کیلئے بذریعہ قانون تشکیل دیے گئے ادارے ’’پاکستان...
کراچی پاکستان اسٹاک ایکس چینج، مالیاتی اداروں اور مقامی سرمایہ کاروںکی منتخب خریداری سےمارکیٹ میں مثبت...
میلسی ایڈیشنل سیشن جج میلسی نے مقدمہ قتل کی سماعت مکمل کرتے ہوئے دو ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور...
ملتانآئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیرصدارت انسپکٹر سے ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی کیلئے محکمانہ پروموشن...
لاہور ایشیا کپ ون ڈے میں جمعرات 14 ستمبر کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان بڑا مقابلہ ہوگا جو فیصلہ کرے گا کہ...
ملتان دو روز قبل کینٹ ریلوے اسٹیشن ملتان کی ریلوے لائن پرپائی جانے والی دوحصوں میں کٹی ہوئی نامعلوم خاتون...