ممبئی (این این آئی)پنجابی موسیقی کے حوالے سے معروف بھارتی گلوکار اور سیاستداں سدھو موسےوالا کے قتل کے چند روز بعد ہی بولی وڈ سپر اسٹار سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کو ایک دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ یہ خط سلمان خان کے والد سلیم خان کے گارڈز کو ممبئی کے باندرا بینڈ اسٹینڈ پرومونڈے کی ساحلی پٹی کے قریب اس تفریحی مقام پر ملا، جہاں یہ دونوں باپ بیٹے صبح کی واک کے بعد سستانے کے لیے کچھ دیر بیٹھتے ہیں۔ادھر ممبئی پولیس نے اس گمنام خط کی وصولی کے حوالے سے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب سلمان خان کو اس طرح کی دھمکیاں موصول ہوئی ہوں۔ گینگسٹر لارنس بشنوئی جو سدھو موسےوالا کے قتل کا ذمہ دار ہے وہ سلمان خان کو راجستھان میں قتل کی دھمکی دے چکا ہے۔علاوہ ازیںبولی وڈ کے ʼدبنگʼسلمان خان معروف اداکار سنیل شیٹی کے بیٹے آہان شیٹی کے ساتھ ایک تقریب میں موجود تھے جہاں انہوں نے بتایا کہ ایک بار میں اور سنیل کسی کپڑے کی دکان پر تھے وہاں مجھے شرٹ اور پینٹ بہت پسند آئی لیکن جیب میں اتنے پیسے نہیں تھے کہ خرید سکتا تو ایسے میں سنیل شیٹی یہ دیکھ سمجھ گئے اور فوراً خود پیسے ادا کرکے مجھے کپڑے دلائے۔
ملتانجنوبی پنجاب کے ساڑھے چار ہزار سے زائد گرلز و بوائز مڈل و ہائی سکولوں میں سٹوڈنٹس کونسلوں کے انتخابات آج...
کابل چین طالبان کی عبوری حکومت کے دوران افغانستان میں اپنا سفیر تعینات کرنے والا پہلا ملک بن گیا۔افغان میڈیا...
اسلام آباد عام عوام کو معلومات تک رسائی کے حق کی فراہمی کیلئے بذریعہ قانون تشکیل دیے گئے ادارے ’’پاکستان...
کراچی پاکستان اسٹاک ایکس چینج، مالیاتی اداروں اور مقامی سرمایہ کاروںکی منتخب خریداری سےمارکیٹ میں مثبت...
میلسی ایڈیشنل سیشن جج میلسی نے مقدمہ قتل کی سماعت مکمل کرتے ہوئے دو ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور...
ملتانآئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیرصدارت انسپکٹر سے ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی کیلئے محکمانہ پروموشن...
لاہور ایشیا کپ ون ڈے میں جمعرات 14 ستمبر کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان بڑا مقابلہ ہوگا جو فیصلہ کرے گا کہ...
ملتان دو روز قبل کینٹ ریلوے اسٹیشن ملتان کی ریلوے لائن پرپائی جانے والی دوحصوں میں کٹی ہوئی نامعلوم خاتون...