لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)پسوڑی کا جادو بولی وڈ کے بعد ہولی وڈ تک بھی پہنچ گیا۔معروف امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز بھی پسوڑی کے مداحوں کی فہرست میں شامل ہو گئی ہیں، برٹنی اسپیرنے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک منی کچن کی ویڈیو شئیر کی، جس میں کھلونے کے برتنوں میں ناشتہ بنتا دیکھا جا سکتا ہے۔لیکن اس ویڈیو کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے بیک گراؤنڈ میں پسوڑی کا گانا استعمال کیا گیا ہے، جب کہ پوسٹ میں گلوکارہ نے علی سیٹھی اور شائے گل کو کریڈٹ بھی دیا ہے۔اس پوسٹ کے بعد پاکستانی مداحوں کے ساتھ ساتھ ، گانے کے گلوکار اور موسیقار کی خوشی کی انتہا نہ رہی، زلفی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ جان کر اچھا لگا کہ ہمارا گانا ایسی ثقافتوں، جگہوں اور لوگوں تک پہنچ گیا ہے، جنہوں نے پہلے کبھی ہماری موسیقی نہیں سنی!،جبکہ علی سیٹھی نے خوشی اور حیرانی کے ملے جلے جذبات کا اظہار کیا۔
ملتانجنوبی پنجاب کے ساڑھے چار ہزار سے زائد گرلز و بوائز مڈل و ہائی سکولوں میں سٹوڈنٹس کونسلوں کے انتخابات آج...
کابل چین طالبان کی عبوری حکومت کے دوران افغانستان میں اپنا سفیر تعینات کرنے والا پہلا ملک بن گیا۔افغان میڈیا...
اسلام آباد عام عوام کو معلومات تک رسائی کے حق کی فراہمی کیلئے بذریعہ قانون تشکیل دیے گئے ادارے ’’پاکستان...
کراچی پاکستان اسٹاک ایکس چینج، مالیاتی اداروں اور مقامی سرمایہ کاروںکی منتخب خریداری سےمارکیٹ میں مثبت...
میلسی ایڈیشنل سیشن جج میلسی نے مقدمہ قتل کی سماعت مکمل کرتے ہوئے دو ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور...
ملتانآئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیرصدارت انسپکٹر سے ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی کیلئے محکمانہ پروموشن...
لاہور ایشیا کپ ون ڈے میں جمعرات 14 ستمبر کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان بڑا مقابلہ ہوگا جو فیصلہ کرے گا کہ...
ملتان دو روز قبل کینٹ ریلوے اسٹیشن ملتان کی ریلوے لائن پرپائی جانے والی دوحصوں میں کٹی ہوئی نامعلوم خاتون...