نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)1953 میں 18 سالہ نیلمبور عائشہ اسٹیج پر مکالمہ ادا کر رہی تھیں کہ ایک گولی ہوا کو چیرتی ہوئی گزر گئی۔’گولی میرے پاس سے نکلتی ہوئی اسٹیج کے پردے سے ٹکرا گئی کیونکہ میں بولتے ہوئے حرکت کررہی تھی۔‘ عائشہ اب 87سال کی ہیں، بھارتی ریاست کیرالہ کے قصبے نیلمبور (جو ان کےا سٹیج کے نام کا حصہ بن گیا) میں مقیم ہیں۔ مذہبی قدامت پسندوں کا خیال تھا کہ ایک مسلمان عورت کو اداکاری نہیں کرنی چاہیے۔لوگوں نے عائشہ پر پتھراؤ کیا جب وہ اداکاری کر رہی تھیں۔ جب ان کے ساتھیوں نے انھیں بچانے کی کوشش کی تو ان پر حملہ کیا گیا۔ایک بار، ایک شخص نے اسٹیج پر چھلانگ لگائی اور عائشہ کو اتنا زور سے تھپڑ مارا کہ ان کے کان کے پردے کو نقصان پہنچا اس سے وہ مستقل سماعت کی معذوری کا شکار ہوگئیں۔ ان پر گولی چلانے والا شخص کبھی نہیں پکڑا گیا۔لیکن وہ اداکاری کرتی رہیں، لاٹھی، پتھر اور تھپڑ کا مقابلہ کرتی رہیں یہاں تک کہ وہ کہتی ہیں،’ہم لوگوں کے رویوں کو بدلنے میں کامیاب ہو گئے۔‘گزشتہ ماہ عائشہ اگلی صف میں بیٹھی تھی جب کیرالہ میں اداکاروں کی ایک نئی نسل نے اس ڈرامے کو دوبارہ پیش کیا جو وہ اس وقت کر رہی تھی۔
ملتانجنوبی پنجاب کے ساڑھے چار ہزار سے زائد گرلز و بوائز مڈل و ہائی سکولوں میں سٹوڈنٹس کونسلوں کے انتخابات آج...
کابل چین طالبان کی عبوری حکومت کے دوران افغانستان میں اپنا سفیر تعینات کرنے والا پہلا ملک بن گیا۔افغان میڈیا...
اسلام آباد عام عوام کو معلومات تک رسائی کے حق کی فراہمی کیلئے بذریعہ قانون تشکیل دیے گئے ادارے ’’پاکستان...
کراچی پاکستان اسٹاک ایکس چینج، مالیاتی اداروں اور مقامی سرمایہ کاروںکی منتخب خریداری سےمارکیٹ میں مثبت...
میلسی ایڈیشنل سیشن جج میلسی نے مقدمہ قتل کی سماعت مکمل کرتے ہوئے دو ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور...
ملتانآئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیرصدارت انسپکٹر سے ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی کیلئے محکمانہ پروموشن...
لاہور ایشیا کپ ون ڈے میں جمعرات 14 ستمبر کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان بڑا مقابلہ ہوگا جو فیصلہ کرے گا کہ...
ملتان دو روز قبل کینٹ ریلوے اسٹیشن ملتان کی ریلوے لائن پرپائی جانے والی دوحصوں میں کٹی ہوئی نامعلوم خاتون...