لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلامو فوبیا کیخلاف عالمی سطح پر جامع ایکشن پلان بنانا ہو گا،وزیراعلیٰ سے وفاقی وزیر سالک حسین اور شافع حسین نے وزیر اعلی آفس میں ملاقات کی۔ سالک حسین نے کہا کہ ہماری مکمل سپورٹ آپ کیساتھ ہے۔اورہم چاہتے ہیں کہ آپ کیساتھ سیاسی اتحاد آئندہ بھی جاری رہے ۔ وزیر اعلی نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا-باہمی ملاقات میں بھارت میں نبی کریم ؐ کی شان اقدس میں گستاخی کی شدید مذمت کی گئی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خاتم النبین حضرت محمدؐ کے احترام کا تحفظ ہر ایک مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے۔ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ اسلامو فوبیا کے نتائج نفرت انگیزی کی صورت سامنے آرہے ہیں، جس کے سدباب کیلئے عالمی سطح پر جامع حکمت عملی وضع کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ وزیراعلیٰ سے دارالشفقت لاہور کی انتظامیہ نے ملاقات کی۔ وزیر اعلی نے دارالشفقت کے لئے اراضی کا مسئلہ جلد حل کرنے کی یقین دہانی کروائی اور حکم دیاہے کہ متعلقہ حکام آئندہ 3 روز میں جامع لائحہ عمل پیش کریں حکومت دارالشفقت میں مقیم یتیم بچوں کی ہر ممکن معاونت کرے گی۔ چیئرمین دارالشفقت سہیل محمود بٹ، دیگر عہدیداران، کمشنر لاہورڈویژن، ڈی جی ایل ڈی اے، ڈپٹی کمشنر لاہور اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے
کراچی صدر ٹرمپ کے مذہبی حامی ناراض، مسیح سے خود کو ملانا اور پوپ سے تنازع مہنگا پڑ گیا۔ اے آئی تصاویر پر...
کراچیآبنائے ہرمز سے گزرنے والا پاکستانی جہاز خام تیل لیکر کراچی پورٹ پہنچ گیا ہے۔ کے پی ٹی ذرائع کے مطابق...
کراچیامریکی ریاست لویزیانا میں فائرنگ سے ایک سال سے 14 سال کے درمیانی عمر کے 8 بچے جاں بحق اور متعدد زخمی...
کراچی ایران ، امریکا مذاکرات منگل کو ہوں گے ، ٹرمپ کے بیان پر جیو نیوز کی اسپیشل ٹرانسمیشن میں حامد میر نے کہا...
کراچی سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ بیانات کے حوالے سے فریقین وقتی وقفہ اختیار کریں، سابق...
کراچی سابق مشیر قومی سلامتی جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ ٹرمپ چاہیں گے کہ ایران کو مزید ڈرائیں، صدر...
کراچی شمالی کوریا نے اتوار کے روز بیلسٹک میزائل کے تجربات کیے، جس سے ایران جنگ کے باعث بڑھتی کشیدگی اور...
لاہوراسپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کی اسلام آبادمیں بات چیت کے دوران چھ...