اسلام آ باد(نیوز رپورٹر)وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنی سربراہی میں13رکنی کابینہ کمیٹی برائے چینی انوسٹمنٹ پراجیکٹس تشکیل دیدی،کمیٹی پاکستان میں کام کرنیوالے چینی باشندوں کی سکیورٹی کیلئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لینے سمیت دیگر اقدامات کرے گی، ذ رائع کے مطابق سی پیک پراجیکٹس میں تیزی لانے کیلئے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پاکستان میں چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کے منصوبوں اور کمیٹی کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ وزیر اعظم نے کسی وفاقی وزیر کو کمیٹی کی سربراہی نہیں دی بلکہ خود کمیٹی کی سربراہی کریں گے ،کمیٹی چینی سرمایہ کاروں کا مختلف حکومتی اداروں کے ساتھ ایشوز تیزی سے حل اور چینی کمپنیوں کے سرمایہ کاری منصوبوں کی پیش رفت کی نگرانی کرے گی جبکہ کمیٹی چینی سرمایہ کاروں کیلئے بہتر کاروباری ماحول بھی مہیا کرے گی،کمیٹی ارکان میں خزانہ،منصوبہ بندی،خارجہ،داخلہ،تجارت، پاور،اقتصادی امور،صنعت و پیداوار،نیشنل فوڈ سیکورٹی،بحری امور،ریلویز و ہوابازی اور سرمایہ کاری کے وفاقی وزراء شامل ہیں،گورنر اسٹیٹ بینک اور چیئرمین ایف بی آر سمیت متعدد وفاقی سیکریٹریز کو خصوصی دعوت پر اجلاسوں میں مدعو کیا جائے گا۔
اسلام آباد امریکا اور ایران کے وفود کے درمیان اسلام آباد میں مذاکرات دفتر خارجہ کی عمارت یا نجی ہوٹل...
کراچی صدر ٹرمپ کا میڈیا پر سخت حملہ، جعلی معلومات شائع کرنے کا الزام، امریکی صدر کا کہنا تھا نیو یارک ٹائمز...
انصار عباسیاسلام آباد … جس وقت پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطحی براہِ راست امن مذاکرات کی...
اسلام آباد امریکی وفد اپنی گاڑیاں استعمال کرے گا،ایران امریکہ مذاکرات کیلئے امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس...
اسلام آباد اسلام آباد میں امن مذاکرات کی کوریج کیلئے 200سے زائد میڈیا اداروں اور صحافیوں کی آمد،دو سو سے...
اسلام آباد ایران امریکہ مذاکرات آپ ڈیٹ چار حفاظتی حصار ، وی وی آی پیز کے قریب پہلا حفاظتی حصار امریکی...
کراچی آبنائے ہرمز پر ایران کا نیا پروٹوکول، جہازوں سے ٹیکس لینے کی تیاری ،تہران کافی بیرل ایک ڈالرتک ٹیکس...
اسلام آباد پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے اور AWACS/EW طیارے جمعرات کو نصف شب کے بعد ایرانی فضائی حدود میں داخل...