سندھ کے بجٹ میں MQMارکان اسمبلی کی ترقیاتی اسکیمیں شامل کی جائینگی

07 جون ، 2022

کراچی (این این آئی)سندھ حکومت نے اتحادی جماعت ایم کیو ایم کا بڑا مطالبہ مان لیا ہے ایم کیو ایم ارکان کی ترقیاتی اسکیمز بجٹ میں شامل کی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان مذاکرات میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے اور سندھ حکومت نے ایم کیو ایم کا بڑا مطالبہ مان لیا ہے جسکے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے سندھ کے بجٹ میں ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی کی ترقیاتی اسکیموں کو بھی شامل کیا جائے گا۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ سندھ حکومت بجٹ میں ایم کیوایم کی تجویز پر اسکیمز شامل کرے گی اور ایم کیو ایم ارکان اسمبلی کو ڈیولپمنٹ کمیٹی میں شامل کیا جائیگا۔سندھ کا بجٹ 14جون کو پیش کیا جائے گا اور ایم کیو ایم رہنما نے بجٹ تجاویز دیئے جانے کی تصدیق کی ہے۔واضح رہے کہ سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے اراکین کی تعداد 21 ہے اور متحدہ کے اراکین اسمبلی کراچی اور حیدرآباد کے لئے ترقیاتی اسکیمز جمع کرائیں گے۔