کراچی(اسٹاف رپورٹر)60فیصد پاکستانیوں نے عمران خان کے لانگ مارچ کومسترد کردیا اور پی ٹی آئی کے سربراہ کو اسمبلیوںمیں آکر جدوجہد کرنے کا مشورہ دیا البتہ23فیصد پاکستانی لانگ مارچ اور دھرنا دینے کی حمایت کرتے نظرآئے۔ پی ٹی آئی کے ووٹرز بھی لانگ مارچ کرنے کے فیصلے پر بٹے ہوئے دکھائی دیے،48فیصد نے لانگ مارچ کی حمایت کی تو 44فیصد نے اسمبلیوں میں جدوجہد کرنے کو سپورٹ کیا،54فیصد پاکستانیوں نے ملک میں فوری مڈٹرم انتخابات کروانے کی بھی حمایت کرنے کا کہا البتہ 35فیصد نے اسمبلیوں کوآئینی مدت مکمل کرنے کا کہا ، مڈٹرم انتخابات کروانے اور اسمبلیوں کی آئینی مدت مکمل کرنے پر پی ٹی آئی اور ن لیگ کے ووٹرز کے موقف میں بھی واضح فرق نظر آیا۔ اس بات کا انکشا ف انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ یعنی آئی پور کے سروے میں ہوا جس میں ملک بھر سے شماریاتی طورپرمنتخب 2ہزار سے زائد افراد نے حصہ لیا ، یہ سروے24مئی سے 03جون 2022کے درمیان کیا گیا،پی ٹی آئی لانگ مارچ کرے یا اسمبلیوں میں آئے ؟ اس پر 60فیصد پاکستانیوں نے تحریک انصاف کو لانگ مارچ کی بجائے اسمبلیوں میں آکر جدوجہد کرنے کا مشورہ دیا ،البتہ 23فیصد نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ اور دھرنے کی حمایت کی۔پارٹی بنیادوں پر دیکھا جائے تو پی ٹی آئی کے 86فیصد ووٹرز نے فوری نئے انتخابات کروانے کی حمایت کی، پی پی پی کے 57 فیصد جبکہ اپنے ن لیگ کےووٹر کے طور پر شناخت کروانیوالے31فیصد افراد نے جلد انتخابات کروانے کی خواہش کا اظہار کیا، اس کے برعکس قومی اسمبلی کی آئینی مدت مکمل کرنے کی حمایت ن لیگ کے سپورٹرز میں 63فیصد، پی پی پی میں 39فیصد جبکہ پی ٹی آئی کے ووٹرز میں 11فیصد نظر آئی۔
اسلام آباد چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے اعلیٰ سطح پارلیمانی وفد کے ہمراہ آئرلینڈ میں...
ڈیلسامریکی سرمایہ کارجینٹری بیچ نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا اور حکومتی سطح پر مختلف اسٹریٹجک شعبوں میں...
اسلام آباد مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اظہار آزادی پر پابندیوں کےپیکا ترمیمی بل کی منظوری کے خلاف...
اسلام آبادپیکا ترمیمی بل 2025ء کی پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد صدر آصف علی زرداری کی جانب سے بھی منظوری دئیے...
اسلام آباد ملک میں ٹیکسٹائل صنعت نے حکومت سے نجی پاور مارکیٹ مسابقتی ٹریڈنگ بانی لیٹرل کنٹریکٹ مارکیٹ کی...
اسلام آ باد کامن ویلتھ ایشیا یوتھ الائنس سمٹ 2025میں شریک غیر ملکی مندوبین نے صحت، تعلیم اور انفارمیشن...
کراچی برطانیہ سے ملتان پہنچے بورے والا کے نوجوان کے قبضے سے امیگریشن حکام نے 6700 غیر ملکی موبائل سمیں برآمد...
جامشورو کراچی کو پانی کی فراہمی کرنے والے کے بی فیڈر کا مرمتی کام کے بعد جامشورو، کوٹری اور گردونواح کے...