نیب نے رکن صوبائی اسمبلی ملک اسد سکندر کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں

07 جون ، 2022

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) قومی احتساب بیورو (نیب) نے جامشوروسے پی پی کے ایم پی اے ملک اسد سکندر کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں ‘نیب حکام کے مطابق قومی احتساب بیورو نے پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی ملک اسد سکندر کے اثاثوں کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دیں، نیب نے ملک اسد سکندر اور ان کے خاندان کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں، نیب کے مراسلے میں رکن اسمبلی ملک اسد سکندر ان کے صاحبزادوں ملک سکندر اور ملک احمد خان ودیگر کے نام شناختی کارڈ کے ساتھ درج ہیں۔