اسپین کا50ہزارغیرملکی طلبا ہنرمندوں کو ویزے دینےکافیصلہ

07 جون ، 2022

میڈرڈ(اے ایف پی)اسپین نے 50 ہزار غیرملکی طلبااورہنرمندوں کو ویزے دینے کے منصوبےکااعلان کردیا،طلبا کواسپین میں کام کرنےکی اجازت بھی ہوگی،ا سپین کی سماجی بہبود اور ہجرت کی وزیر کے مطابق منصوبے کا مقصد سیاحت اور تعمیرات کے شعبے میں کارکنوں کی کمی پورا کرنا ہے،جس کے تحت طلبا اور سپین میں رہنے والوں کے مستحق رشتہ داروں کو ورک پرمٹ جاری کیے جائیں گے، امیگریشن قوانین میں ترامیم کے مسودے میں ٹیلی مارکیٹنگ، سیلز نمائندگان، ڈیلیوری کی گاڑیاں چلانے والے اور سافٹ ویئر ڈیولپرز کو ملازمتوں کی فراہمی نمایاں ہیں۔