لاہور، پولیس کوسوشل میڈیاجرائم کی روک تھام کیلئے تربیت دینےکا فیصلہ

07 جون ، 2022

لاہور( این این آئی)لاہور پولیس کوسوشل میڈیا جرائم کی روک تھام کیلئے تربیت دلوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سی سی پی او لاہوربلال صدیق نے ایف آئی اے سائبرکرائم کو مراسلہ بھیجا ہے جس میں پولیس اہلکاروں کو تربیت کے لیے سہولت فراہم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔مراسلے میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا موبائل ڈیٹا سے متعلق پولیس اہلکاروں کو تربیت کرائی جائے اور کرائم ریکارڈ آفس کے اہلکاروں کی بھی تربیت کی جائے۔اس ٹریننگ کے بعد پولیس اہلکار سوشل میڈیا کے ذریعے ملزمان تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔