خیبر پختونخوا ،کورونا فنڈ میں 2ارب کی کرپشن، نیب تحقیقات شروع

07 جون ، 2022

پشاور(این این آئی) خیبر پختونخوا میں کورونا فنڈ میں 2 ارب کی مبینہ کرپشن کے بعد نیب خیبر پختونخوا نے تحقیقات شروع کر دی ہیں، محکمہ صحت سے فنڈ کی تفصیلات اور ریکارڈ تحویل میں لے لیا گیا، ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی کے بیانات بھی قلمبند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کورونا فنڈ میں 2 ارب 9کروڑ روپے کی مبینہ کرپشن اور بے قاعدگیوں پر قومی احتساب بیورو (نیب) خیبر پختونخوا نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ذرائع کے مطابق منتخب ارکان قومی اسمبلی کی کمپنیوں کو غیر قانونی طور پر کروڑوں روپے کا فائدہ پہنچانے کے الزام میں ارکان قومی اسمبلی کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔