مہنگائی کی چکی میں پسے عوام ”لٹیروں“کے رحم و کرم پر، اہم حقائق آج ”جیونیوز“ پر دیکھیں

07 جون ، 2022

کراچی (جنگ نیوز) ڈکیتی، راہ زنی، موبائل اسنیچنگ اور ہجوم کی جانب سے تشدد کے واقعات عام ہورہے ہیں دوسری طرف عوام بھی قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے لگے ہیں، یہ سب پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ اِدھر اسٹریٹ کرائم ختم کرنے کیلئے پولیس بھی بے بس نظر آرہی ہے۔ آخر جرائم کی بڑھتی وارداتوں کیوجہ کیا ہے۔ یہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کوتاہی ہے یا پھر معاشی تنگدستی اور کیا سیف سٹی کیمرے سو رہے ہیں؟۔ آخر مہنگائی کی چکی میں پسے عوام ”لٹیروں“ کے رحم و کرم پر کیوں چھوڑ دیئے گئے ہیں؟۔ اِنہیں انصاف کون دلائے گا؟۔ اِن تمام معاملات کو منگل کی شام 4بجے ”جیونیوز“ کے اسپیشل بولٹن میں زیر بحث لایا جائے گا جس میں ماہرین اور تجزیہ کار اپنے خیالات کا اظہار کریں گے اور موجودہ صورتحال پر قابو پانے کے لئے اپنی تجاویز بھی پیش کریں گے۔