عامر خان مہاجروں کے خیر خواہ بننے کا ڈھونگ رچا رہے ہیں،مصطفیٰ کمال

07 جون ، 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ لانڈھی کورنگی والوں نے اپنے بدترین حالات بدلنے ہیں تو پاک سرزمین پارٹی کو موقع دینا ہوگا، وہ عامر خان جو آج مہاجروں کے ٹھیکیدار بنا پھر رہا ہے اس نے بیس برسوں میں دس ہزار مہاجر نوجوانوں کو مروایا۔ آج وہ مہاجروں کے خیر خواہ بننے کا ڈھونگ رچا رہے ہیں۔ ایم کیو ایم آج اپنی وزارتوں اور گورنری کی خاطر اسی پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد کرلیا ہے جس سے مہاجروں کے لئے نیا صوبہ لینا تھا، ایم کیو ایم نے عوام کو اپنی بازاری سیاست کی نظر کردیا ہے۔