کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ اور ڈائریکٹرکسٹمز انٹیلی جنس کا تبادلہ

07 جون ، 2022

کراچی ( سہیل افضل ) ایرانی ڈیزل اسکینڈل ،ملتان کے کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ اور ڈائریکٹرکسٹمز انٹیلی جنس کا تبادلہ کر دیا گیا ،تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے کلکٹر کسٹمز ملتان عمران احمد چوہدری کا تبادلہ کر کے ان کی جگہ ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن محمد طاہر کو کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ تعینات کر دیا ہے ، ،نوٹی فیکشن کے مطابق ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ملتان کا تبادلہ کر کے انھیں چیف ایف بی آر اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے اور ایڈیشنل کلکٹر انفورسمنٹ ڈیرہ اسماعیل خان یاسین مرتضیٰ کا تبادلہ کر کے انھیں ایڈیشنل ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس ملتان تعینات کر دیا گیا ہے اور انھیں ڈائریکٹر کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے ،،واضح رہے کہ ایرانی ڈیزل اسمگل کر کے بڑے پیمانے پر ملتان میں ڈمپ کیا جاتا تھا اور یہاں سے دوسرے شہروں کو سپلائی کی جاتی تھی،آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی شکایت پرکاروائی کے دوران چند روز قبل ایک بڑے اسمگلر کے گودام سے لاکھوں لیٹر ڈیزل برآمد ہو ا تھا جس کے بارے میں ممبر ایف بی آر کو بتایا گیا ہے کہ اس کے کسٹمز اہلکاروں سے قریبی تعلقات ہیں ، ذرائع کے مطابق ابتدائی انکوائری پر سینئر افسران کے تبادلے کے ساتھ جونیئر افسران کے خلاف بھی کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔