گستاخانہ اقدام، بھارتی معاشی بائیکاٹ ، پاور ٹول ہوسکتا ہے، تجزیہ کار

07 جون ، 2022

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال کیا مسلم ممالک بھارتی پراڈکٹ کا بائیکاٹ کر کے مودی کو مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیزی سے روک سکیں گے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ توہین رسالت کے معاملہ پر بھارت کا معاشی بائیکاٹ ایک پاور ٹول ہوسکتا ہے، بھارتمیں تسلسل سے مسلمانوں کو سیکنڈ کلاس شہریوں کی حیثیت میں محدود کردیا گیا ہے، بی جے پی رہنما نے انتہائی مذمت آمیز باتیں نریندر مودی کو خوش کرنے کیلئے کی ہیں۔ارشاد بھٹی نے کہا کہ مسلم ممالک بھارتی پراڈکٹس کا مکمل بائیکاٹ کردیں تو مودی کو مسلمانوں کیخلاف نفرت ا نگیزی سے روکا جاسکتا ہے، بی جے پی اور مودی سرکار نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کر کے ریڈ لائن کراس کردی ہے۔