کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”آپس کی بات“ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان اس وقت چھپ کے بیٹھے ہیں اور ان کا انقلاب اس وقت کسی خندق میں غرق ہے، رہنما پی پی،قادر خان مندو خیل نے کہا کہ ارکان اسمبلی مطالبہ کرتے رہے کہ توشہ خانہ کی تفصیلات پیش کی جائیں مگر نہیں کیگئیں،چیئرمین پاکستان علماء کونسل علامہ طاہراشرفی نے کہا کہ بھارتی حکومت توہین کے مرتکب افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ چلائے اور حکومتی سطح پر معافی مانگے،سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل راجا خالد نے کہا کہ نیب ترامیم میں چیئرمین نیب کو ہٹانے کا طریقہ کار طے کردیا گیا ہے۔ رہنما ن لیگ، عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عمران خان اس وقت چھپ کے بیٹھے ہیں اور ان کا انقلاب اس وقت کسی خندق میں غرق ہے اور قائد انقلاب انقلاب سے بھی بھاگ گئے ہیں۔لوگوں کا انگوٹھی سے بالکل تعلق ہے تین یا پانچ قراط سے قیمت کا بہت فرق ہے۔ تمام برائیوں تمام کرپشن کی جڑعمران خان بذریعہ ان کی اہلیہ اور فرح گوگی ہوتی ہوگی تو بات توکرنا پڑے گی۔وہ آدمی جو ریاست مدینہ کا نام لے رہا تھاجو دوسروں کو چور چور کہتے تھکتا نہیں تھاوہ ان دو خواتین کے ذریعے تالے کھلوا رہا تھااور ان کے ذریعے پیسے لے رہا تھا۔ یہ طریقہ واردات تھا کہ ہیروں کے ذریعے منی لانڈرنگ ہوتی تھی ہیرے لئے جاتے تھے اور پیسے نہیں لئے جاتے تھے اوروہ دبئی میں بیچ کرکہا جاتا تھا کہ ہم نے زیورات بیچے ہیں۔ ابھی20ارب روپے کے ایل این جی اسکینڈل کی کچھ دن پہلے خبر چھپی تھی انکے اربوں روپے کے اسکینڈلز ہیں ۔
اسلام آباد چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے اعلیٰ سطح پارلیمانی وفد کے ہمراہ آئرلینڈ میں...
ڈیلسامریکی سرمایہ کارجینٹری بیچ نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا اور حکومتی سطح پر مختلف اسٹریٹجک شعبوں میں...
اسلام آباد مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اظہار آزادی پر پابندیوں کےپیکا ترمیمی بل کی منظوری کے خلاف...
اسلام آبادپیکا ترمیمی بل 2025ء کی پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد صدر آصف علی زرداری کی جانب سے بھی منظوری دئیے...
اسلام آباد ملک میں ٹیکسٹائل صنعت نے حکومت سے نجی پاور مارکیٹ مسابقتی ٹریڈنگ بانی لیٹرل کنٹریکٹ مارکیٹ کی...
اسلام آ باد کامن ویلتھ ایشیا یوتھ الائنس سمٹ 2025میں شریک غیر ملکی مندوبین نے صحت، تعلیم اور انفارمیشن...
کراچی برطانیہ سے ملتان پہنچے بورے والا کے نوجوان کے قبضے سے امیگریشن حکام نے 6700 غیر ملکی موبائل سمیں برآمد...
جامشورو کراچی کو پانی کی فراہمی کرنے والے کے بی فیڈر کا مرمتی کام کے بعد جامشورو، کوٹری اور گردونواح کے...