لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمران ڈمی، پارلیمنٹ میں اپوزیشن موجود نہیں، ملکی فیصلے آئی ایم ایف کر رہا ہے۔ اگر بجٹ میں ملکی معیشت کو سود فری اور مہنگائی ختم کرنے کے اقدامات نہ اٹھائے گئے تو ہم اگلے ہی روز سڑکوں پر ہوں گے۔حکومت غیر ترقیاتی اخراجات اور وی آئی پی کلچر کا خاتمہ کرے۔جاگیرداروں اور وڈیروں پر ٹیکس نافذ کیے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے منصورہ میں قائدین جماعت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی آئی ایم ایف کے ایما پر پٹرول، بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافے کو یکسر مسترد کرتی ہے۔ ملک کی دولت لوٹنے والوں کا کڑا احتساب ہونا چاہیے۔ حکمرانوں نے اپنی کرپشن بچانے کیلئے نیب کو ختم کیا۔ سپریم کورٹ سے اپیل کرتے ہیںکہ پاناما لیکس اور پنڈوراپیپرز میں ملوث افراد کا احتساب کرے۔میثاق معیشت وقت کی ضرورت ہے،گرینڈ ڈائیلاگ کی بات جماعت اسلامی گزشتہ ایک ماہ سے کر رہی ہے،اگر تمام سیاسی جماعتیں ایک جگہ نہ بیٹھی تو مزید نقصان ہو گا۔ قوم سے اپیل ہے کہ وہ انتخابات میں ترازو پر اعتماد کا اظہار کرے۔امیرجماعت نے کہا کہ قوم پر مسلط نااہل حکمرانوں کی وجہ سے 7کروڑ سے زائد افراد غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
اسلام آباد چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے اعلیٰ سطح پارلیمانی وفد کے ہمراہ آئرلینڈ میں...
ڈیلسامریکی سرمایہ کارجینٹری بیچ نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا اور حکومتی سطح پر مختلف اسٹریٹجک شعبوں میں...
اسلام آباد مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اظہار آزادی پر پابندیوں کےپیکا ترمیمی بل کی منظوری کے خلاف...
اسلام آبادپیکا ترمیمی بل 2025ء کی پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد صدر آصف علی زرداری کی جانب سے بھی منظوری دئیے...
اسلام آباد ملک میں ٹیکسٹائل صنعت نے حکومت سے نجی پاور مارکیٹ مسابقتی ٹریڈنگ بانی لیٹرل کنٹریکٹ مارکیٹ کی...
اسلام آ باد کامن ویلتھ ایشیا یوتھ الائنس سمٹ 2025میں شریک غیر ملکی مندوبین نے صحت، تعلیم اور انفارمیشن...
کراچی برطانیہ سے ملتان پہنچے بورے والا کے نوجوان کے قبضے سے امیگریشن حکام نے 6700 غیر ملکی موبائل سمیں برآمد...
جامشورو کراچی کو پانی کی فراہمی کرنے والے کے بی فیڈر کا مرمتی کام کے بعد جامشورو، کوٹری اور گردونواح کے...