لاہور ہائیکورٹ، وزیراعظم کے اشتہارات کے خلاف درخواست پرمتعلقہ دستاویزات لف کرنے کی ہدایت

07 جون ، 2022

لاہور(نمائندہ جنگ )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے وزیراعظم شہباز شریف ،وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے اخبارات میں اشتہارات کے خلاف درخواست پر درخواست گزارکومتعلقہ دستاویزات لف کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 22جون تک ملتوی کردی،درخواست گزار کے وکیل ندیم سرور نے دلائل دئیےکہ دونوں رہنمائوں نےخودنمائی کیلئے اخباروں میں اشتہارات دئیے۔استدعاہےکہ عدالت حکومت کو سرکاری خزانےسے تشہیری مہم روکنے کا حکم دے۔