گوگل آسٹریلوی سیاست دان کے خلاف ہتک عزت کا کیس ہار گیا

07 جون ، 2022

کراچی (نیوز ڈیسک) آسٹریلیا کی وفاقی عدالت نے ایک سیاست دان کی طرف سے دائر ہتک عزت کے کیس میں گوگل کو ہرجانے کے طور پر پانچ لاکھ ڈالرسے زائد ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ یو ٹیوب پر پوسٹ ویڈیوز کے خلاف جون باریلارو نے کیس دائر کیا تھا۔ آسٹریلیا کی وفاقی عدالت نے پیر کے روز اپنے فیصلے میں کہا کہ کامیڈین جارڈن شینکس کی طرف سے سن 2020 میں نیو ساوتھ ویلس کے اس وقت کے نائب وزیر اعظم جون باریلارو کے متعلق دو ویڈیوز پوسٹ کی گئي تھیں۔