جلنے والی عمارت کا این ای ڈی یونیورسٹی سےبھی معائنہ کروانے کا فیصلہ

07 جون ، 2022

کراچی(طاہرعزیز/اسٹاف رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کراچی میں جیل چورنگی پر جلنے والی سپر اسٹور کی عمارت کا این ای ڈی یونیورسٹی سے بھی معائینہ کروانے کا فیصلہ کیا ہے پیر کو ڈینجرز بلڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بہتر ہوگاکہ عمارت کے بارے میں کسی دوسرے ادارے سے بھی رائے لی جائے تا کہ عمارت کے قابل رہائش ہونے کے بارے میں مکمل صیح اور حتمی فیصلہ کیا جا سکے کمیٹی نے یونیورسٹی سے اپنے پرفیشنل بھیجنے کی درخواست کی ہےتاکہ جوائنٹ سروے ہو سکے کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ اگر این ای ڈی یونیورسٹی منگل کو سروے کر کے اپنا ان پٹ دے دیتی ہے تو ڈینجرز بلڈنگ کمیٹی بدھ کو اپنی حتمی رپورٹ دیدی گی واضح رہے ایس بی سی اے کی ڈینجرس کمیٹی پہلے ہی عمارت کے ستونوں کو محفوظ قرار دے چکی ہے۔