اسلام آباد (صباح نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کے بیرونی دوروں پر عوامی پیسوں سے اشتہارات کی اشاعت کیخلاف پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی نواز اعوان کی جانب سے دائر درخواست ناقابل سماعت قرارد یکر خارج کردی۔ عدالتی حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ اشتہار وزیر اعظم کی ذاتی تشہیر نہیں بلکہ پاکستان اور ترکی کے خصوصی تعلقات سے متعلق ہے۔ عدالت نے سات صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ علی نواز اعوان نے درخواست پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر بابر اعوان کے توسط سے دائر کی تھی۔ پیر کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کے حوالہ سے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ تاہم بعد ازاں عدالت نے درخواست مسترد کرنے کے حوالہ سے سات صفحات پر مشتمل تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔
کراچی جنگ بندی، ایران مضبوط، امریکا کی عالمی ساکھ اور طاقت کو گہرا دھچکا، ماہرین کی صورتحال کو سوئز بحران...
کراچی ایران کو جنگ میں 145ارب ڈالر تک نقصان، 2,076افراد شہید، چھ ہفتوں کی جنگ میں بھاری فوجی نقصان،میزائل اور...
کوئٹہ گوالمنڈی پولیس اسٹیشن پر موٹرسائیکل سواروں کا دستی بم حملہ ایک اہلکار زخمی ہو گیا ،بم تھانے کے اندرونی...
کراچی آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی خیبرپختونخوا حکومت، خصوصاً مشیر خزانہ مزمل اسلم کی جانب سے اخبارات کے...
کراچی مشرق وسطی جنگ کے41دن بعد عراق کا فلائٹ آپریشن بحال عارضی جنگ بندی کے باوجود پاکستان سے مشرق وسطی کا...
کراچی پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے صوبائی وزیر زراعت سردار محمد بخش خان مہر نے بلاول...
اسلام آباد اسلام آباد میں امن مذاکرات کی کوریج کیلئے 200سے زائد میڈیا اداروں اور صحافیوں کی آمد،دو سو سے...
لکی مروت ضلع لکی مروت کے علاقے درہ پیزو کے قریب وانڈاہ بنوچی چیک پوسٹ کو کواڈ کاپٹر سے نشانہ بنانے کی دہشت...