لاہور،سابق ڈولفن اہلکار کی گھریلو تنازع پر فائرنگ، بھابھی قتل،2 بھائی زخمی

07 جون ، 2022

لاہور(نمائندہ جنگ) فیکٹری ایریا کے علاقے میں سابق ڈولفن اہلکار نے گھریلو تنازع پر اندھا دھند فائرنگ کر کے بھابھی فوزیہ کو قتل جبکہ دو بھائیوں کو زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔ ترجمان ڈولفن کا کہناہے کہ قانونی کارروائی کاآغازکردیاگیا، فائرنگ کرنیوالاملزم وقاص 2016میں محکمہ پولیس میں بطور نائب قاصد بھرتی ہوا تھا ،اسے غیر ذمہ درانہ رویے کی وجہ سے ڈیڑھ سال قبل برخاست کیا جاچکا ہے ۔