ممبئی (این این آئی)بولی وڈ کے نامور ریپ گلوکار ہنی سنگھ نے سدھو موسے والا اور کے کے کی موت پر شدید دکھ کا اظہار کیا ہے۔متحدہ عرب امارات میں انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز میں بھارتی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ہنی سنگھ نے کہا کہ بھارتی میوزک انڈسٹری نے دو ہیروں کوکھویا، سدھو موسے والا اور کے کے کی موت نے ایک خلا چھوڑ دیا ہے اور پوری قوم سوگ میں ہے۔ ہنی سنگھ نے کہا کہ سدھو موسے والا اور گلوکار کے کے کی اچانک موت کا سْن کر بہت دْکھ ہوا، خاص طور پر سدھو کی موت کا زیادہ افسوس ہوا کہ یہ اْس کے ساتھ کیا ہوگیا، وہ بہت ہی اچھا بچہ تھا۔گلوکار کا کہنا تھا کہ سچ کہوں تو 3 سے 4 دن تک دماغ نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا کہ یہ سدھو موسے والا کے ساتھ کیا ہوگیا ہے، سدھو ایک زبرست آرٹسٹ تھا، دونوں گلوکاروں کی موت سے انڈسٹری کو بہت بڑا نقصان ہوا ہے۔ خیال رہے کہ سدھو موسے والا کو 29 مئی کو ضلع مانسا کے گاؤں جواہر میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے قتل کیا، اس واقعے میں سدھو کی گاڑی پر 30 گولیاں برسائی گئیں جس کے نتیجے میں سدھو موقع پر ہلاک ہوگئے جب کہ ان کی گاڑی میں موجود دو افراد شدید زخمی ہوئے۔جب کہ گلوکار کرشنا کمار کناتھ المعروف کے کے حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث 31مئی کو کولکتہ میں اپنے کانسرٹ کے بعد انتقال کرگئے تھے۔
چنئی آسٹریلیا نے تیسرے ون ڈے میں بھارت کو شکست دے کر سیریز 1-2سے جیت لی۔ آخری ون ڈے میں آسٹریلین ٹیم پہلے...
کراچی ٹیسٹ فاسٹ بولر وہاب ریاض نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کا چارج...
کراچیپاکستان سپر لیگ کی چیمپئن لاہور قلندرز کی انتظامیہ نےمسلسل دوسری مرتبہ ٹائٹل جیتنے پر سپورٹ اسٹاف کا...
کراچینیا ناظم آباد بینکرز کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کےافتتاحی میچ میں عمر ایسوسی ایٹس نے سعودی فیلکنز کو چھ وکٹوں...
کراچی پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان شہباز سینئر نے کہا ہے کہ ہاکی پر ایک ہزار ملین روپے بھی لگائیں تب بھی ہم...
کراچی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے اور ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔ بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ روسی وین ڈر...
کراچی لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر عاقب جاوید نے کہا کہ ہم نے بہت تجربات کیے، کبھی برینڈن میک کولم کو تو کبھی اے...
کراچی شاداب خان کی قیادت میں نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل پاکستانی کرکٹ ٹیم افغانستان کیخلاف مشکل ٹی ٹوئنٹی...