کیارا اڈوانی برڈ فوبیا میں مبتلا

07 جون ، 2022

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ اداکارہ کیارا اڈوانی نے کہا کہ میں کبھی بھی بولی وڈ اداکارہ سونم کی طرح مساکلی گانا نہیں کر سکتی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بولی وڈ اسٹار کیارا اڈوانی نے کہا کہ اگر کسی فلم کی ضرورت بھی ہوئی اس قسم کے گانے جس میں پرندے ہوئے شامل میں وہ فلم چھوڑ دونگی مگر ایسا گانا نہیں کروں گی۔ ادکارہ نے بتایا کہ یہ سمجھ لیں کے مجھے ایک طریقے سے برڈ فوبیا ہے۔سوشل میڈیا پر کیارا کی بڑی فین فالوئنگ ہے اور انسٹاگرام پر ان کے ساڑھے سترہ ملین فالوور ہیں ، جو ان کی ہر ایک سرگرمی پر نظر بنائے رکھتے ہیں۔کیارا اڈوانی نے 13 جون 2014 کو فلم پھگلی سے بولی وڈ میں قدم رکھا تھا ۔بعدازاں کیارا نے’ ایم ایس دھونی ، بھارت انے نینو ، کبیر سنگھ ، لسٹ اسٹوریز ، گلٹی ، گڈ نیوز اور اندو کی جوانی میں اپنی اداکاری کے ساتھ انڈسٹری میں خود کو ثابت کیا ہے ۔اداکارہ کی نئی آنے والی فلموں میں شیر شاہ ، بھول بھلیا 2 ، جگ جگ جیو اور ششانک کھیتان شامل ہیں۔