کراچی (ٹی وی رپورٹ،) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں وزیراعظم کے انتخاب کے دوران ووٹنگ کے عمل کے بائیکاٹ اور استعفوں کے معاملے پر اختلافات سامنے آگئے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی نے سوالات اٹھانا شروع کردیئے ہیں اور استعفوں سے متعلق پارٹی کے فیصلے پرتحفظات کا اظہارکیا ہے۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ تحریک انصاف کے اکثریتی ارکان قومی اسمبلی میں واپسی کے خواہشمند ہیں اور ارکان نے مطالبہ کیا ہے کہ ووٹنگ بائیکاٹ اور استعفوں کی تجویز دینے والی شخصیت کو سامنے لایا جائے۔ ارکان کا کہنا ہے کہ پارٹی کو غلط مشورہ دے کر سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا، ہمیں قومی اسمبلی میں واپس جا کر حکومت کو ٹف ٹائم دینا چاہیے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے چیف وہب عامر ڈوگر بھی ووٹنگ کے بائیکاٹ کا مشورہ دینے والے سے لاعلم ہیں۔ عامر ڈوگر کا مؤقف ہے کہ بائیکاٹ نہ کیا جاتا تو راجہ ریاض اور دیگر منحرف ارکان ڈی سیٹ ہو چکے ہوتے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے ارکان نے پارلیمانی پارٹی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا اور کہا ہے کہ پارلیمانی پارٹی اجلاس بلا کر سب کو مؤقف پیش کرنے کا موقع دیا جائے، سیاسی خودکشی کی گئی، آئندہ الیکشن میں کون ووٹ دے گا؟ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے متعدد ارکان قومی اسمبلی میں واپس جانے کیلئے پرتولنے لگے۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم اپنے کسی رکن کو جعلی اسمبلی میں نہیں جانے دیں گے، یہ جعلی اسمبلی ہے جو اسمبلی میں جانا چاہتا ہے وہ پارٹی چھوڑ کر چلا جائے، اس حکومت نے لوٹے کے ذریعے الیکشن کمیشن ممبران لگائے اورحکومت لوٹے کے ذریعے چیئرمین نیب لگانے جارہی ہے۔
مکہ مکرمہ مسجد الحرام اور محلق صحنوں میں رمضان کے دوران نیشنل سکیورٹی کے ادارے کی ٹیمیں مسلسل فضائی نگرانی...
کراچی پنجاب سے نصف سے زائد شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی کو پی ٹی آئی کی بزدار حکومت سے...
صوابی تربیلہ ڈیم میں پانی کا ذخیرہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے۔تربیلہ ڈیم کا موجودہ لیول 1404فٹ رہ...
اسلام آباد وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے سالانہ امتحان 1446ھ مطابق 2025ء کے نتائج کا اعلان کر دیا،6لاکھ 5ہزار...
کراچی کوئٹہ سے چمن کے لئے ٹرین سروس بحال کر دی گئی۔ ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے چمن کے لئے مسافر ٹرین 4 روز...
کراچیپیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان جاری پس پردہ مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے حکومت...
لاہوردرآمدی ایل این جی حکومت کے لئے درد سر بن گئی‘پاور سیکٹر کی طلب کم ہونے سے ملک میں ایل این جی سرپلس...
کراچی روسی بحریہ کے تین جہاز15سے18مارچ 2025تک خیر سگالی دورے پر کراچی پہنچے۔ ان بحری جہازوں میں فریگیٹس آر ایف...