آئی ایس آئی اسپیشل ویٹنگ ایجنسی، تمام وزارتوں کو فیصلہ پر عمل درآمد کی ہدایت

07 جون ، 2022

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) آئی ایس آئی کوافسران کی ا سکریننگ کا با ضابطہ اختیار دینے کے معاملہ میں مزید پیشرفت ہوئی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزیراعظم کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو مراسلے میں ہدایت کی ہے کہ اپنے ملحقہ محکموں اور ذیلی اداروں کو اس نوٹیفیکیشن سے آ گاہ کریں ۔مراسلہ تمام صوبائی،آزاد کشمیر،گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹریز ، چیئرمین نیب، ڈی جی آئی بی، سیکرٹریز قومی اسمبلی اور سینیٹ کو بھیج دیا گیا۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم کی منظوری کے بعداہم تقرریوں،تعیناتیوں، ترقیوں کیلئے آئی ایس آئی کو اسپیشل ویٹنگ ایجنسی مقرر کیا گیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس کو خصوصی تصدیقی ایجنسی کا اختیار دیا گیا ۔ آئی ایس آئی کو تمام پبلک آفس ہولڈرز آفسیرز گیٹگری کیلئے نامزد کیا گیا ۔ آئی ایس آئی کو ایم تقرریوں،تعناتیوں،ترقیوں میں سکریننگ کیلئے بطور خصوصی ایجنسی نامزد کیا گیا۔ آئی ایس آئی کو ویٹنگ ایجنسی قرار دینے کا نو ٹیفیکیشن اسٹیبلشمنٹ ڈویژن پہلے ہی جاری کرچکا ہے۔