کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا میں صدر جو بائیڈن نے روس پر ایک اور بحران کا الزام عائد کرتے ہوئے ملک میں انرجی ایمرجنسی نافذ کر دی ہے اور کہا ہے کہ غالب امکان ہے کہ امریکا اپنے صارفین کیلئے بجلی کی طلب پوری نہ کر پائے کیونکہ روس کی جانب سے یوکرین پر حملہ کرکے توانائی کا بحران پیدا کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر نے پیر کو ملک میں انرجی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی سپلائی میں کمی آنے کی وجہ سے قومی سلامتی اور معیارِ زندگی کو نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے ڈیفنس پراڈکشن ایکٹ نافذ کرتے ہوئے شمسی پینلز کی مقامی سطح پر تیاری میں تیزی لانے اور دیگر ذرائع سے ’’صاف‘‘ انرجی پیدا کرنے کا حکم دیا تاکہ بجلی کی پیداوار میں اضافہ کیا جا سکے۔ ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ مختلف عوامل ہیں جن کی وجہ سے امریکا کی اپنے صارفین کیلئے کافی بجلی پیدا کرنے میں مشکلات پیدا ہوئی ہیں، ان عوامل میں روس کے اقدامات کی وجہ سے تیل کی منڈیوں میں اتھل پتھل مچنا شامل ہیں۔ ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد جنوب ایشیائی ممالک سے امریکا آنے والے سولر پینلز کے ٹیرف پر دو سال کیلئے ٹیکس استثنیٰ دیدیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ امریکا میں استعمال ہونے والے سولر پینلز کی تین چوتھائی تعداد جنوب مشرقی ایشیائی ممالک سے آتے ہیں۔ امریکی صدر نے امریکا میں تیل کی قیمتوں میں اضافے اور ملک میں آئی مہنگائی کا 40؍ برس کا ریکارڈ ٹوٹنے اور کھانے پینے کی اشیاء کی مہنگی قیمتوں کا ذمہ دار بھی روس کو قرار دیا۔
کراچی امریکی انٹیلی جنس نے دعویٰ کیا ہے کہ چین ایران کو دفاعی ہتھیار بھیجنے کی تیاری کررہاہے، جن میں ایئر...
اسلام آباد پاکستان میں موجود امریکہ اور ایران کے وفود نے مذاکرات سے قبل اہم میٹنگ کی ۔ ایرانی میڈیا کے مطابق...
کراچیمشرق وسطی نظر انداز، امریکی خصوصی طیارے نے طویل روٹ اختیار کیا، ساڑھے 3گھنٹے تاخیر، امریکی نائب صدر ڈی...
اسلام آباد :نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ایران کے مرکزی بینک کے گورنر ڈاکٹر...
اسلام آباد مصر ،ترکیہ ،رومانیہ ، ایران اور سعودی عرب کے پاکستان کے حق میں نغمے ،امریکہ اور ایران کے درمیان...
کراچی ایران سے مذاکرات کے لیے پاکستان آئے امریکی وزیر خارجہ ڈی جے وینس کے خصوصی طیارے کے ساتھ میری لینڈ سے...
کراچی ایران کے دارالحکومت تہران سے رات گئے دو خصوصی طیارے تہران سے اڑان بھرنے کے بعد افغانستان کے راستے اسلام...
واشنگٹن امریکا اور ایران کے درمیان چھ ہفتوں سے جاری جنگ، جس نے توانائی کی منڈیوں کو ہلا کر رکھ دیا اور عالمی...