اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن کو ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلدسنانے سے روکنے کی متفرق درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے اسے انٹرا کورٹ اپیل کے ساتھ سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔تحریک انصاف کے وکیل نے استدعا کی کہ ہائیکورٹ الیکشن کمیشن کو جلد فیصلہ سنانے سے روکے،گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں ڈویژن بنچ نے پی ٹی آئی کی متفرق درخواست کی سماعت کی، اس موقع پر تحریک انصاف کے وکیل انور منصور عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن ہمارا کیس روزانہ کی بنیاد پر چلا رہا ہے جبکہ دوسری جماعتوں کے کیسز میں ایسا نہیں ہے،اسکروٹنی کا عمل 2018 میں اکٹھے شروع ہوا لیکن صرف پی ٹی آئی کا کیس آگے بڑھ رہا ہے، دوسری جماعتوں کی اسکروٹنی کمیٹی بھی ابھی تک نہیں بنی، الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے ساتھ جانبداری کا مظاہرہ کر رہا ہے، ہماری دستاویزات اٹھا کر پوری دنیا کو دے دی گئیں،الیکشن کمیشن جلدی فیصلہ کردے گا لہٰذا الیکشن کمیشن کو جلد فیصلہ سنانے سے روکا جائے۔ اس پر عدالت نے متفرق درخواست پر جمعرات کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
مکہ مکرمہ مسجد الحرام اور محلق صحنوں میں رمضان کے دوران نیشنل سکیورٹی کے ادارے کی ٹیمیں مسلسل فضائی نگرانی...
کراچی پنجاب سے نصف سے زائد شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی کو پی ٹی آئی کی بزدار حکومت سے...
صوابی تربیلہ ڈیم میں پانی کا ذخیرہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے۔تربیلہ ڈیم کا موجودہ لیول 1404فٹ رہ...
اسلام آباد وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے سالانہ امتحان 1446ھ مطابق 2025ء کے نتائج کا اعلان کر دیا،6لاکھ 5ہزار...
کراچی کوئٹہ سے چمن کے لئے ٹرین سروس بحال کر دی گئی۔ ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے چمن کے لئے مسافر ٹرین 4 روز...
کراچیپیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان جاری پس پردہ مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے حکومت...
لاہوردرآمدی ایل این جی حکومت کے لئے درد سر بن گئی‘پاور سیکٹر کی طلب کم ہونے سے ملک میں ایل این جی سرپلس...
کراچی روسی بحریہ کے تین جہاز15سے18مارچ 2025تک خیر سگالی دورے پر کراچی پہنچے۔ ان بحری جہازوں میں فریگیٹس آر ایف...