شیریں مزاری کی گرفتاری، تحقیقاتی کمیشن قائم، نوٹیفکیشن جاری

07 جون ، 2022

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) حکومت نے شیریں مزاری کو حراست میں لینے کی تحقیقات کیلئے جسٹس ریٹائرڈ شکور پراچہ، سابق سینئر افسران پر مشتمل کمیشن قائم کردیا ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے،کمیشن کے دفاتر اور دیگر سہولیات کیلئے چیف کمشنر کو خط لکھ دیا گیا ۔ کمیشن میں جسٹس ریٹائرڈ شکور پراچہ، سابق آئی جی ڈاکٹر نعیم خان ، سابق سیکرٹری سیف اللہ چٹھہ، سیکرٹری داخلہ اور چیف کمشنر شامل ہیں۔کمیشن کے دفاتر اور دیگر سہولیات کیلئے چیف کمشنر کو خط لکھ دیا گیا ہے،یاد رہے 30مئی کو وفاقی حکومت نے سابق وزیر شیریں مزاری کی گرفتاری کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع کرایا تھا جس میں بتایا گیا کہ جلدجوڈیشل کمیشن بنا دیا جائے گا۔