اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنی سربراہی میں13 رکنی کابینہ کمیٹی برائے چینی انوسٹمنٹ پراجیکٹس تشکیل دیدی،کمیٹی چینی باشندوں کی سکیورٹی کیلئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لینے سمیت دیگر اقدامات کریگی،کمیٹی پاکستان میں کام کرنے والے چینی باشندوں کی سکیورٹی کیلئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لینے سمیت دیگر اقدامات کرے گی، ذ رائع کے مطابق سی پیک پراجیکٹس میں تیزی لانے کیلئے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پاکستان میں چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کے منصوبوں اور کمیٹی کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ وزیر اعظم نے کسی وفاقی وزیر کو کمیٹی کی سربراہی نہیں دی بلکہ خود کمیٹی کی سربراہی کریں گے ،کمیٹی چینی سرمایہ کاروں کا مختلف حکومتی اداروں کے ساتھ ایشوز تیزی سے حل اور چینی کمپنیوں کے سرمایہ کاری منصوبوں کی پیش رفت کی نگرانی کرے گی جبکہ کمیٹی چینی سرمایہ کاروں کیلئے بہتر کاروباری ماحول بھی مہیا کرے گی،کمیٹی ارکان میں خزانہ،منصوبہ بندی، خارجہ، داخلہ، تجارت، پاور، اقتصادی امور، صنعت و پیداوار،نیشنل فوڈ سیکورٹی،بحری امور،ریلویز و ہوابازی اور سرمایہ کاری کے وفاقی وزراء شامل ہیں،گورنر اسٹیٹ بینک اور چیئرمین ایف بی آر سمیت متعدد وفاقی سیکریٹریز کو خصوصی دعوت پر اجلاسوں میں مدعو کیا جائے گا۔
دبئیامارات اور بحرین کا ایران حملوں پر مشترکہ حکمت عملی پر غور، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق۔ تفصیلات کے...
اسلام آباد مشرقی وسطیٰ میں امن کے لئے پاکستان کے سفارتی مشن کا اگلا اہم قدم آج اس وقت اٹھایا جائے گا جب...
اسلام آباد ایران کے جاری تنازعے کے حوالے سے عالمی رائے عامہ میں غیر جانبداری، شکوک و شبہات اور اس کے...
کراچی امریکہ کا ایران پر 20 سالہ جوہری پابندی کا دباؤ، پاکستان ثالثی میں متحرک، ایران نے صرف 5سالہ معطلی کی...
اسلام آباد صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے مسائل کے حل کے لئے مکالمے، بہتر طرزِ حکمرانی، بہتر روابط...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے کراچی چیمبر آف کامرس کے انتخابات سے متعلق وزارت تجارت کا حکم کالعدم...
لاہور بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں امریکی سفارت خانے نے 4جولائی کو امریکہ کی آزادی کی 250ویں سالگرہ کے جشن...
کراچیوفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز کے شہداء نے ساحلی علاقوں کی حفاظت کیلئے لازوال...