سونا 2800 روپے مہنگا، فی تولہ 1 لاکھ 42000 روپے ہوگیا

07 جون ، 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت میں 2800 روپے فی تولہ کا اضافہ، تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3 ڈالر فی اونس کے اضافے سے 1851 ڈالر سے بڑھ کر 1854 ڈالر فی اونس ہو گئی ، عالمی مارکیٹ میں اضافے کے ساتھڈالر کے مقابلے میںروپے کی قدر میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 2800 روپے فی تولہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد سونے کی قیمت ایک لاکھ 42ہزار روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت 2400 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 21ہزار 742 روپے ہو گئی ہے تاہم چاندی کی قیمت 1570 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔