وزیراعظم آج کاروبار، زراعت اور آئی ٹی پر پری بجٹ کانفرنس کے مہمان خصوصی ہوں گے

07 جون ، 2022

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) وزیراعظم شہباز شریف آج بروز منگل کو کاروبار،زراعت اور آئی ٹی پر پری بجٹ کانفرنس کے مہمان خصوصی ہوں گے۔اس کانفرنس کا مقصد پرائیویٹ بزنس سیکٹر سے آئندہ مالی سال 23 ۔ 2022 کے بجٹ پر ان سے تجاویز لینا اور نجی کاروباری شعبہ میں تیزی لانا ہے۔