نیب تاریخ کی سب سے بڑی 16 ارب کی پلی بارگین کی درخواست منظور

07 جون ، 2022

لاہور (نمائندہ جنگ)نیب تاریخ کی سب سے بڑی16ارب کی پلی بارگین کی درخواست منظور،ہائوسنگ سوسائٹی مالکان3 سال اقساط میں رقم دینگے،رقم بہت کم ہے ،متاثرین کا عدالت کے باہر احتجاج ،احتساب عدالت لاہور کے جج سجاد احمد شیخ نےایڈن گارڈن ہائوسنگ سوسائٹی میں 11 ہزار افراد سے 25 ارب سے زائد کا فراڈ کیس میں سوسائٹی مالکان کی پلی بارگین منظور کرکے کیس کو داخل دفتر کر دیا، نیب پراسکیوثر اسد اللہ نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان تین سال کے عرصے میں اقساط میں سولہ ارب روپے کی ادائیگی کریں گے عدالت نے قرار دیا رقم کی ادائیگی تک ملزمہ انجم امجد ملک سے باہر نہیں جا سکی گی اگر سولہ ارب رقم کی ادائیگی نہ کی گئی تو کیس دوبارہ کھل جائے گا،ملزمہ پلی بارگین ڈیل کے بعد سے سزا یافتہ تصور کی جائے گی، ملزمہ کی جانب سے امجد پرویز ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے سوسائٹی متاثرین نے احتساب عدالت کے باہر احتجاج کیا متاثرین نے موقف اپنایا کہ ہمارے ساتھ 25 ارب روپے کا فراڈ ہوا پلاٹوں کی قیمت 75 ارب ہو چکی ہے ہمیں 16 ارب دیا جا رہا ہے ،سولہ ارب کی رقم بہت کم ہے۔