ماسکو(اے ایف پی)مشرقی یورپ کے3 ممالک نےروسی وزیرخارجہ کے طیارے کو فضائی راستہ دینےسےانکارکردیا،روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نےروسی طیاروں پرفضائی حدودکی پابندیوں کےباعث سربیا کا دورہ منسوخ کردیا، ترجمان روسی وزارت خارجہ نے بتایا کہ سربیا کے ارد گرد کے ممالک بلغاریہ،شمالی مقدونیہ اور مونٹی نیگرو نے لاوروف کے طیارے کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے اجازت دینے سے انکارکیا،یہ اقدام دشمنی کی کارروائی ہے،لاوروف سربیا کے اعلیٰ حکام کے ساتھ مذاکرات کے لیے بلغراد جانا چاہتے تھے۔