اسلام آباد (نمائندہ جنگ، اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بنی گالہ میں روحانی عملیات نہیں کرپشن کی عملیات ہوتی رہیں، عمران خان نے ذاتی مفادات ، دولت بڑھانے کیلئےاختیارات کا ناجائز استعمال کیا، عمران خان، بشریٰ بی بی، فرح گوگی گٹھ جوڑ نے ملک اور اس کے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا، ملکی معیشت تباہ کی، اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، انتشار پھیلانے، ملک پر خودکش حملے کرنے اور اسے تقسیم کرنے کی باتیں کرنے والوں کی کسی سیاسی نظام میں کوئی جگہ نہیں۔ پیر کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے بی جے پی رہنمائوں کی طرف سے حضور اکرمﷺ کی شان میں گستاخی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے رہنمائوں نے شرپسندی، فتنہ پسندی اور پست ذہنیت کی عکاسی کی، حضور اکرمﷺ کی عزت و حرمت کے لئے ہم مرنے، کٹنے کو تیار ہیں ۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پچھلے چار سالوں کے دوران عمران خان نے اپنے ذاتی مفادات اور دولت کو بڑھانے کے لئے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، کارٹلز اور مافیا کی جیبیں بھریں اور عوام کی جیبیں خالی کیں ، ایک آڈیو لیک بھی منظر پر آئی ہے جس میں فرح گوگی ڈیل کر رہی ہیں کہ بشریٰ بی بی کو 3 قیراط کی نہیں 5 قیراط کی انگوٹھی پسند ہے، یہ کام ایک ڈیل کے تحت کیا جا رہا ہے جس کے عوض بشریٰ بی بی کو پانچ قیراط کی انگوٹھی دینا ضروری ہے، عمران خان، بشری بی بی اور فرح گوگی گٹھ جوڑ نے پنجاب اور وفاق کی سطح پر اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا ، بنی گالا میں روحانی عملیات کی بات ہر زبان پر تھی، اصل میں وہاں کرپشن کے عملیات ہو رہے تھے، پچھلے چار سالوں کے دوران کسی بھی منی ٹریل کو چیک کریں تو اس کے تانے بانے عمران خان، بشریٰ بی بی اور فرح گوگی سے ملتے ہیں ، چار سال عوام کو تکلیف کے سوا کچھ نہیں دیا، عمران خان نے انگوٹھیوں اور گھڑیوں پر ملکی مفادات کا سودا کیا، ملکی مفاد کی قیمت پانچ قیراط کی انگوٹھی لگائی، آج حکومت عوام کے مسائل حل کر رہی ہے، معیشت کو درست کر رہی ہے، نوجوانوں کو روزگار کے مواقع دینے کی کوشش کی جا رہی ہے ، جو شخص ملک پر خودکش حملہ کرنے، ملک کو تقسیم کرنے، ایٹمی پروگرام چھن جانے کی بات کرے اور خونی مارچ کا اعلان کرے، اس کی ملک کے سیاسی نظام میں کوئی جگہ نہیں ہے،ایک ٹوئٹ میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم کا اقتصادی وژن متحرک معیشت کیساتھ ایک خوشحال پاکستان ہے جہاں ترقی پائیدار اور جامع ہو، جہاں سب کیلئے روزگار اور کاروبار کے مواقع ہوں، جہاں ہم غربت کا خاتمہ اور اپنے تمام شہریوں کو باوقار معیار زندگی فراہم کر سکیں ۔
مکہ مکرمہ مسجد الحرام اور محلق صحنوں میں رمضان کے دوران نیشنل سکیورٹی کے ادارے کی ٹیمیں مسلسل فضائی نگرانی...
کراچی پنجاب سے نصف سے زائد شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی کو پی ٹی آئی کی بزدار حکومت سے...
صوابی تربیلہ ڈیم میں پانی کا ذخیرہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے۔تربیلہ ڈیم کا موجودہ لیول 1404فٹ رہ...
اسلام آباد وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے سالانہ امتحان 1446ھ مطابق 2025ء کے نتائج کا اعلان کر دیا،6لاکھ 5ہزار...
کراچی کوئٹہ سے چمن کے لئے ٹرین سروس بحال کر دی گئی۔ ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے چمن کے لئے مسافر ٹرین 4 روز...
کراچیپیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان جاری پس پردہ مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے حکومت...
لاہوردرآمدی ایل این جی حکومت کے لئے درد سر بن گئی‘پاور سیکٹر کی طلب کم ہونے سے ملک میں ایل این جی سرپلس...
کراچی روسی بحریہ کے تین جہاز15سے18مارچ 2025تک خیر سگالی دورے پر کراچی پہنچے۔ ان بحری جہازوں میں فریگیٹس آر ایف...