بے سروپا خبر کی تردید کرتا ہوں، قانونی چارہ جوئی بھی کرونگا، شہزاد اکبر

07 جون ، 2022

کراچی (نیوز ڈیسک) سابق حکومت میں مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ آج آن لائن نیوز ایجنسی کی وساطت سے میرے بارے میں ایک بےسروپا اور بے بنیاد خبر شائع کروای ہے جس کا نہ ہی کوئی سر ہے نہ پیر، اور میں اسکی سختی سے تردید کرتا ہوں،میری معتبر اخبارات سے درخواست ہے کہ ایسی غیر تصدیق شدہ خبریں چھاپنے سے گریز کریں،خبر چھپوانے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی کروں گا۔