وزیر داخلہ سمیت زیر سماعت ہائی پروفائل کیسز کی تفصیلات پیش کرنیکا حکم

07 جون ، 2022

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے انسداد منشیات نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سمیت ٹرائل کورٹس میں زیر سماعت ہائی پروفائل کیسز کی تفصیلات آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے ایوان بالا قائمہ کمیٹی برائے انسداد منشیات کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر اعجاز احمد چوہدری کی زیر صدارت ہوا.،کمیٹی نے مالی سال 2022-23 کے لیے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت سالانہ بجٹ کا جائزہ لیا۔ اے این ایف حکام نے بتایا کہ اسلام آباد کے علاقے ماڈل ٹاؤن ہمک میں ایک بحالی مرکز پر کام جاری ہے جو آئندہ سال تک مکمل کر لیا جائےگا. انسداد منشیات کے وفاقی وزیر شاہ زین بگٹی نے کمیٹی کو بتایا وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات کر چکا ہوں انہوں نے بحالی مراکز کے لیے سندھ کے اضلاع میں زمین اور سرکاری عمارتیں فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔