اسلام جس معقولیت و شائستگی اور تمام مذاہب کے ماننے والوں کے جذبات کے احترام کا علم بردار ہے، مشرکوں کے خود ساختہ معبودوں کو بھی برا نہ کہنے کا قرآنی حکم اس کی بہترین ترجمانی کرتا ہے۔ تاہم اعلیٰ تہذیبی اقدار کی دعویدار مغربی دنیا کی قیادت ہو یا عدم تشدد کے نام نہاد پرچارک بھارتی حکمراں ‘ اسلام کی مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی کا مظاہرہ ان کی جانب سے آئے دن کیا جاتا رہتا ہے۔ آزادی اظہار کے نام پر اہانت آمیز خاکوں کے واقعات پچھلے برسوں میں کئی مغربی ملکوں میں رونما ہوتے رہے جبکہ بھارت میں اس حوالے سے تازہ ترین واقعہ حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی کی ترجمان نوپور شرما کے گستاخانہ بیان کی شکل میں سامنے آیا اور دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے دلی اذیت اور غم و غصے کا باعث بنا ہے۔نو پور شرما نے ایک ٹی وی پروگرام میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے متعلق گستاخانہ بیان دیا جبکہ بی جے پی دلی کے ترجمان نوین کماریہ گستاخانہ بیان سوشل میڈیا پر چلاتے رہے جس پر شدید رد عمل کا اظہار ہوا جبکہ عمان کے مفتی اعظم نے بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل کرتے ہوئے اس گستا خی کو پوری مسلم دنیا کے خلاف جنگ قرار دیا۔ مصر، سعودی عرب، قطر، بحرین اورکویت کی حکومتوں کی جانب سے سفارتی سطح پر احتجاج ریکارڈ کرائے جانے کے ساتھ سوشل میڈیا پر بائیکاٹ انڈیا کی مہم شروع ہوگئی ۔ وزیر اعظم پاکستان نے عالمی برادری سے بھارت میں مذہبی منافرت پھیلانے کی کوششوں کا نوٹس لیے جانے پر زور دیا جبکہ وزیرخارجہ اور دفتر خارجہ نے بھی گستاخی کے ذمہ داروں کے خلاف مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ اس شدید عالمی ردعمل پر اگرچہ جنتا پارٹی نے بظاہر اپنے متعلقہ وابستگان کی رکنیت معطل کرنے کی کارروائی کی ہے لیکن ایسے واقعات کے مستقل سدباب کیلئے مؤثر قانون سازی اور اس پر عمل درآمد ضروری ہے اور جب تک ایسا نہ ہو مودی حکومت کے اقدامات محض نمائشی ہی قرار پائیں گے۔
آج 28ستمبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں معلومات تک رسائی کا عالمی دن منایاجارہا ہے،ہرسال عالمی سطح پرانسانی...
علامہ اقبال نے امتِ مسلمہ کو جو ولولہ انگیز پیغام شاعری میں دیا۔ وہی پیغام سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ نے اپنی دل...
پاکستان کے قیام سے اب تک وطن عزیز معاشی خوشحالی اور اپنے عوام کو ریلیف دینے کیلئےکوشاں ہے گزشتہ 75سال میں ہر...
کس مان سے ہم آپ کے دربار آئے ہیںچشمِ کرم حضور! گنہگار آئے ہیںلاتے بھلا ہم آپ کی خدمت میں اور کیالے کر کچھ...
لندن کے مختلف علاقوں میں کچھ تقریبات میں جانے کا اتفاق ہوا ہے۔ لندن بنیادی طور پر پانچ حصوں ایسٹ، ویسٹ،...
آج حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا یوم پیدائش ہے اور مجھے وہ دن یاد ہے جب میں عمرے کے دوران حضورؐ کے روضہ اقدس پر...
کینیڈا میں خالصتان تحریک کے رہنما ہر دیب سنگھ نجر کو قتل کرنا بھارت کو بہت مہنگا پڑگیا۔ بھارتی خفیہ ایجنسی’’...
جب سب شہروں میں عورتیں اور مرد، بجلی کے بل جلا رہے تھے، تواس کے جواب میں یہ منظر نامہ حکومت سامنے لے کر آئی جو...