راولپنڈی(ایجنسیاں)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کہا ہے کہ پاکستان کی نیوکلیئر صلاحیت مادر وطن کے دفاع اور سالمیت کی ضامن ہے‘ سول اور ملٹری قیادت اسٹریٹجک پروگرام کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے‘قومی سلامتی ناقابل تقسیم ہے‘ہم ایک پراعتماد اور ذمہ دار ایٹمی طاقت ہیں‘پاکستان کی پالیسی فل اسپیکٹرم ڈیٹرنس ہے جو کہ قابل اعتماد ایٹمی توازن کے دائرہ کار میں ہے‘پاکستان کسی بھی حالت میں اپنے جوہری پروگرام پر سمجھوتہ نہیں ہونے دے گا‘ ہماری قومی سلامتی اور حفاظتی ڈھانچہ ہر قسم کے خطرے کے خلاف تمام قومی اور بین الاقوامی ضابطوں کے مطابق ہے‘قومی اسٹریٹجک پروگرام پر بے بنیاد اور غیر ضروری تبصروں سے ہر صورت گریز کیا جائے‘صرف نیشنل کمانڈ اتھارٹی ہی اسٹریٹجک پروگرام پر ریسپانس اور تبصرہ دینے کی مجاز ہے۔ وہ نسٹ انسٹیٹیوٹ آف پبلک پالیسی میں "علاقائی ماحولیات اور سلامتی کے تقاضے" کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق سیمینار میں ملک کے مختلف حصوں سے طلباء، ماہرین تعلیم اور ممتاز ماہرین نے شرکت کی۔اس موقع پر علاقائی سلامتی کے ماحول پر تبصرہ کرتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جو کہ ڈپٹی چیئرمین نیشنل کمانڈ اتھارٹی بھی ہیں‘نے مادر وطن کے دفاع اور دفاع کے ضامن کے طور پر پاکستان کی جوہری صلاحیت کی اہمیت کا اعادہ کیا۔ جنرل ندیم رضا نے کہا کہ پاکستان کے جوہری پروگرام کو تمام سیاسی جماعتوں اور پاکستانی عوام کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ این سی اے اپنی تمام سیاسی اور عسکری قیادت کے ساتھ ا سٹرٹیجک پروگرام کے لئے مضبوط کھڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری قومی سلامتی اور حفاظتی ڈھانچہ تمام قومی اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرتا ہے اور ہر قسم کے منظرناموں کو پورا کرتا ہے۔ جنرل ندیم رضا نے کہا کہ دوسری جوہری صلاحیت رکھنے والے ممالک کو سٹریٹجک پروگرام پر غیر ضروری اور بے بنیاد خیالات سے گریز کیا جانا چاہئے۔
اسلام آباد ملک میں سردی سے پہلے ہی گیس قلت کا خدشہ پید اہوگیا۔حکومت نے گیس کی کمی پوری کرنے کی کوششیں شروع...
نیویارکاقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے کہا ہے کہ عالمی اداروں کو سیلاب کے بعد پاکستان سے کیے...
لاہور پاکستانی فین چاچا بشیر سے حیدرآباد دکن میں ایئرپورٹ پر پاکستانی پرچم لے لیا گیا۔چاچا بشیر پاکستان ٹیم...
کراچی چینی ہیکرز مائیکروسافٹ کے ای میل پلیٹ فارم میں نقب لگا کر امریکی محکمہ خارجہ کی ہزاروں ای میلز چرانے...
کراچیبھارتی ہیکرز کے گروپ نے ایک تنبیہ کے بعد کینیڈین افواج کی ویب سائٹ کو ہیک کرلیا اور سکھ رہنما ہردیپ سنگھ...
لاہور مسلم لیگ کے صدرا ور سابق وزیر اعظم شہباز شریف لندن سے لاہور واپس پہنچ گئے ۔شہباز شریف کو سخت سکیورٹی...
نیو یارک سکھ برادری نے امریکہ میں اقوام متحدہ ہیڈکوارٹر کے باہر بھارتی دہشتگردی کیخلاف مظاہرہ ہر...
میڈرڈاسپین میں چاقو بردار طالب علم نے اسکول میں حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 اساتذہ اور 2 طلبا شدید زخمی ہوگئے...