اسلام آباد(ایجنسیاں)قومی اسمبلی نے بھارت میں بی جے پی ترجمان اور رہنمائوں کی جانب سے ہرزہ سرائی اور توہین آمیز الفاظ پر مشتمل بیانات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرنے کی قرارداد کی متفقہ طور پر منظوری دے دی ہے۔ قرارداد میں بین الاقوامی برادری سے بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف انتہا پسندانہ ہندو توا نظریے کے تحت پرتشدد کارروائی اور اقلیتوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ایوان بالا نے بھی گستاخانہ بیان پر مذمتی قرار داد منظور اور جمعہ کواسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاج کا فیصلہ کیا گیا ہےچیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ نماز جمعہ کے بعد سینٹرز پارلیمنٹ ہاؤس سے بھارتی ہائی کمیشن تک مارچ کریں گے اور احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔ مسلح افواج نےنبی کریم ﷺکی شان میں بھارتی عہدیداران کی جانب سے گستاخانہ بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اشتعال انگیز عمل انتہائی تکلیف دہ ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ عمل واضح طور پر بھارت میں مسلمانوں اور دیگر مذاہب کے خلاف انتہائی سطح کی نفرت کی نشاندہی کرتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم پاکستان کے پارلیمانی لیڈر خالد مقبول صدیقی نے اس حوالے سے قرارداد پیش کرنے کی اجازت چاہی، اجازت ملنے پر انہوں نے ایوان میں قرار داد پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ توہین آمیز ریمارکس سے مسلمانوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے۔ قرارداد کے متن میں بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ اس طرح کے توہین آمیز ریمارکس پر مبنی واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں۔ادھرایوان بالا نے بھی بھارت میں بی جے پی رہنمائوں کی جانب سے گستاخانہ بیانات کے خلاف مذمتی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کر لی جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارت میں ریاستی سرپرستی میں اسلام مخالف اور توہین آمیز اقدام کے خلاف شدید احتجاج اور مذمت کے لئے او آئی سی کانفرنس کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے اور تمام مسلمان ممالک پر زور دیا جائے کہ وہ بھارت کا سفارتی، اقتصادی اور سیاسی بائیکاٹ کریں‘پاکستانی مارکیٹوں میں تمام بھارتی مصنوعات پر پابندی لگا کر فوری طور پر تجارتی بائیکاٹ کیا جائے۔قراردادسینیٹر سلیم مانڈوی والا نے پیش کی۔دریں اثناءپاکستان نے حضور اکرم ﷺ کے بارے میں بھارت کی حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کے دو سینئر عہدیداروں کے توہین آمیز ریمارکس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بھارتی ناظم الامور کو وزارت خارجہ طلب کرکے سخت احتجاج کیا ہے۔ پیر کو وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی ناظم الامور کو آگاہ کیا گیا کہ یہ ریمارکس مکمل طور پر ناقابل قبول ہیں اور اس سے نہ صرف پاکستانی عوام بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے۔ بھارتی حکومت ان رہنماؤں کے خلاف فیصلہ کن اور قابل عمل کارروائی کرے۔
اسلام آباد ملک میں سردی سے پہلے ہی گیس قلت کا خدشہ پید اہوگیا۔حکومت نے گیس کی کمی پوری کرنے کی کوششیں شروع...
نیویارکاقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے کہا ہے کہ عالمی اداروں کو سیلاب کے بعد پاکستان سے کیے...
لاہور پاکستانی فین چاچا بشیر سے حیدرآباد دکن میں ایئرپورٹ پر پاکستانی پرچم لے لیا گیا۔چاچا بشیر پاکستان ٹیم...
کراچی چینی ہیکرز مائیکروسافٹ کے ای میل پلیٹ فارم میں نقب لگا کر امریکی محکمہ خارجہ کی ہزاروں ای میلز چرانے...
کراچیبھارتی ہیکرز کے گروپ نے ایک تنبیہ کے بعد کینیڈین افواج کی ویب سائٹ کو ہیک کرلیا اور سکھ رہنما ہردیپ سنگھ...
لاہور مسلم لیگ کے صدرا ور سابق وزیر اعظم شہباز شریف لندن سے لاہور واپس پہنچ گئے ۔شہباز شریف کو سخت سکیورٹی...
نیو یارک سکھ برادری نے امریکہ میں اقوام متحدہ ہیڈکوارٹر کے باہر بھارتی دہشتگردی کیخلاف مظاہرہ ہر...
میڈرڈاسپین میں چاقو بردار طالب علم نے اسکول میں حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 اساتذہ اور 2 طلبا شدید زخمی ہوگئے...