کوئٹہ(خ ن)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت منعقد ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کابینہ اراکین نے صوبے میں کفایت شعاری کے فروغ اور اخراجات کو کم کرنے کیلئے اپنے فیول کوٹے اور دیگر مراعات میں پچاس فیصد کمی کا اعلان کیا ہے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں صوبے کے مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانے اور صوبے کی معدنیات سے مستفید ہونے کیلئے صوبائی کابینہ نے ریگولیشن مائنیز اینڈ آئل فیلڈ اینڈ منرل ڈویلپمنٹ (حکومت کنٹرول)ایکٹ 1948میں ترمیم کی منظوری دی گئی کابینہ نے ڈیرہ بگٹی میں پیر کوہ اور زین کوہ کیلئے واٹر سپلائی سکیم کے نظر ثانی شدہ پی سی ون کی منظوری دیدی صوبائی کابینہ نے بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کی بھی منظوری دیدی کابینہ نے گندم کی امدادی قیمت 22سو روپے فی 40کلو بیگ میں 200روپے اضافے کی منظوری دیدی کابینہ نے محکمہ خوراک کو ہنگامی بنیادوں پر گندم کی خریداری اور گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کی ہدایت کی اسی طرح سے صوبائی کابینہ نے ضلع کوئٹہ کی 170واٹر سپلائی سکیموں کو محکمہ واسا کو حوالے کرنے کیلئے کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ کیاصوبائی کابینہ نے بلوچستان ڈویلپمنٹ اینڈ سپرویژن برائے نصاب ٹیکسٹ بک اور معیار تعلیم کے بل2018کے بل کی منظوری بھی دیدی صوبائی کابینہ نے انسانی حقوق کی پالیسی 2021کی منظوری بھی دیدی کابینہ نے بلوچستان فوڈ اتھارٹی بل 2022کی بھی منظوری دیدی کابینہ نے کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے خریف کی فصل 2022کیلئے کھاد پر سبسڈی کی منظوری دیدی صوبائی کابینہ نے ربیع کی فصل 2021-22کیلئے بھی کھاد پر سبسڈی کی منظوری دیدی اسی طرح سے کابینہ نے وراثتی سرٹیفکیٹ کے قواعد 2022کو بھی منظور کرلیا جس کے تحت نادرا وراثتی سرٹیفکیٹ کا اجراء کرے گا کابینہ نے صوبے میں سیاحت کے فروغ کیلئے زیارت ویلی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی بحالی اور اس کے استحکام کی بھی اصولی منظوری دیدی صوبائی کابینہ نے حب، کاریزات اور اوستہ محمد اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری دیدی کابینہ نے صوبائی لاء آفیسران تعیناتی کے ترمیمی بل 2022کی بھی منظوری دیدی کابینہ نے حکومت بلوچستان کے پینشنروں کی پینشن میں 10فیصد اضافے کی بھی منظوری دیدی صوبائی کابینہ نے پی ایس ڈی پی کی شعبہ صحت کی بند سکیموں پر دوبارہ کام کے آغاز کی منظوری دیدی جس کے تحت 100بنیادی مراکز صحت کو بی ایچ یو پلس کا درجہ اور 30بنیادی مراکز صحت کو آر ایچ سی پلس کا درجہ دیا جائے گا اسی طرح سے صوبائی کابینہ نے محکمہ زراعت کے پی ایس ڈی پی کے منصوبوں کی نشاندی اور انتخاب کے طریقہ کار میں ترمیم کی منظوری بھی دیدی صوبائی کابینہ نے محکمہ زراعت کی اراضی واقع سریاب روڈ پر جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کے منصوبے کی بھی منظوری دیدی کابینہ نے رکھنی۔بیکڑ شاہراہ کے منصوبے کے پی سی ون میں ترمیم کی منظوری دیدی صوبائی کابینہ نے 2013کی انسرجنسی اور زلزلے کے نتیجے میں پنجاب حکومت کی جانب سے انٹرن اساتذہ کے طور پر بھرتی کئے جانے والے500 نوجوانوں کی انٹرن شپ صوبائی حکومت کی جانب سے برقرار رکھنے کی منظوری دی وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت آج صوبائی کابینہ کا چھٹا اجلاس منعقد ہوا اس سے قبل منعقد ہونے والے کابینہ اجلاسوں میں ریکوڈک معاہدے کی منظوری سمیت 200سے زائد اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔
اسلام آباد ملک میں سردی سے پہلے ہی گیس قلت کا خدشہ پید اہوگیا۔حکومت نے گیس کی کمی پوری کرنے کی کوششیں شروع...
نیویارکاقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے کہا ہے کہ عالمی اداروں کو سیلاب کے بعد پاکستان سے کیے...
لاہور پاکستانی فین چاچا بشیر سے حیدرآباد دکن میں ایئرپورٹ پر پاکستانی پرچم لے لیا گیا۔چاچا بشیر پاکستان ٹیم...
کراچی چینی ہیکرز مائیکروسافٹ کے ای میل پلیٹ فارم میں نقب لگا کر امریکی محکمہ خارجہ کی ہزاروں ای میلز چرانے...
کراچیبھارتی ہیکرز کے گروپ نے ایک تنبیہ کے بعد کینیڈین افواج کی ویب سائٹ کو ہیک کرلیا اور سکھ رہنما ہردیپ سنگھ...
لاہور مسلم لیگ کے صدرا ور سابق وزیر اعظم شہباز شریف لندن سے لاہور واپس پہنچ گئے ۔شہباز شریف کو سخت سکیورٹی...
نیو یارک سکھ برادری نے امریکہ میں اقوام متحدہ ہیڈکوارٹر کے باہر بھارتی دہشتگردی کیخلاف مظاہرہ ہر...
میڈرڈاسپین میں چاقو بردار طالب علم نے اسکول میں حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 اساتذہ اور 2 طلبا شدید زخمی ہوگئے...