صوبے کے تین اضلاع یکم ستمبر سے فعال ہو جائینگے، سردار عبدالرحمٰن کھیتران

07 جون ، 2022

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر/این این آئی) صوبائی وزیر محکمہ مواصلات و تعمیرات سردار عبدالرحمٰن کھیتران نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان نے کابینہ اراکین کے اخراجات میں 50فیصد کمی کی منظور ی دے دی ہے، صوبے میں تین نئے اضلا ع حبکاریزات اور اوستہ محمد یکم ستمبر سے فعال ہوجائیں گے، صوبائی اسمبلی کی حلقہ بندیاں زمینی حقائق کے منافی ہیں اس کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے، یہ بات انہوں نے پیر کو صوبائی کابینہ کے اجلاس کے بعد صوبائی وزراء حاجی محمد خان طور اتمانخیل، انجینئرزمرک خان اچکزئی ، پارلیمانی سیکرٹری بشریٰ رند کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی، سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا کہ کابینہ نے 50نکاتی ایجنڈا پر چار گھٹنے اجلاس کرکے اسے نمٹایا ہے اور کابینہ میں کسی بھی قسم کا کوئی اختلاف سامنے نہیں آیا انہوں نے کہا کہ کابینہ نے پینشن میں 10فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ وزراء کے اخراجات میں 50فیصد تک کمی کی جائیگی انہوں نے کہا کہ کئی دہائیوں سے جاری حلقہ بندیوں کو ختم کرکے زمینی حقائق کے منافی حلقہ بندیاں کردی گئی ہیں ایسے علاقے جنکا آپس میں کوئی تعلق نہیں ایک حلقے میں شامل کردئیے ہیں نئی حلقہ بندیوں کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے انہوں نے کہا کہ کابینہ نے بلو چستان ڈیو یلپمنٹ اینڈ سپر ویژن برائے نصاب، ٹیکسٹ بل اور معیار تعلیم کے بل 2018، ضلع کوئٹہ کی 170واٹر سپلائی سکیموں کی واسا کو حوالگی کے لئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ، انہوں نے کہاکہ صوبائی کا بینہ نے انسانی حقوق کی پالیسی 2021، بلو چستان فوڈ اتھارٹی رولز 2022، جو ڈیشل کمپلیکس سر یاب کی تعمیر کے منصوبے کی منظور ی دے دی ہے ، انہوں نے کہاکہ کا بینہ نے خریف فصل 2022کے لئے کھاد پر سبسڈی ، ربیع کی فصل 2021-22کے لئے کھاد پر سبسڈی ، زراعت کے پی ایس ڈی پی کے منصوبوں کی نشاند ہی اور انتخابات کے طریقے کار میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے ، انہوں نے کہاکہ صوبائی کابینہ نے پی ایس ڈی پی کی شعبہ صحت کی بند سکیموں کا دوبارہ کا م کے آغاز کی منظوری دے دی ، انہوں نے کہاکہ ان سکیموں میں 100بنیادی مراکز صحت کو بی ایچ یو پلس کا درجہ دینے اور 30بنیادی مراکز صحت کو آر ایچ سی پلس کا درجہ دیا جائے گا، انہوں نے کہاکہ کا بینہ نے ریگو لیشن مائنز اینڈ آئل فیلڈ اینڈ منزل ڈیو لپمنٹ ( حکومتی کنٹرول ) ایکٹ 1948میں ترمیم ،بلو چستان وراثتی سر ٹیفکیٹ کے قواعد 2022، صوبائی لاء آفیسران کی تعیناتی کے ترمیمی بل 2022، حکومت بلو چستان کے پنشنروں کی پنشن میں 10فیصد اضا فہ کی منظوری دے دی ہے، انہوں نے کہاکہ کا بینہ نے رکھنی ، بیکٹر شاہراہ کے منصوبے کے پی سی ون میں ترمیم کر نے ، صوبائی کا بینہ نے گندم کی امدادی قیمت میں اضا فے جس کون فی 40کلو بیگ 2200سے 2440کر دیا گیا ، صوبائی کا بینہ نے زیا رت ویلی ، ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی بحالی اور استحکام کی بھی منظور کیا لیا گیا ہے ، انہو ں نے کہاکہ کا بینہ نے ڈیرہ بگٹی میں پیرکوہ اور زین کوہ میں (Revised pcl)واٹر سپلائی کے لئے اسکیم ، بی ڈی اے کے کانٹریکٹ ملازمین کی مستقلی، حب، کا ریزات اور اوستہ محمد اضلاع کے قیام کی اصولی کی منظور ی دے دی ہے ، انہوں نے کہا کہ کا بینہ نے راضا کارانہ طورپر اپنے فیول کو ٹے میں 50فیصد کمی ،500طلباء کو 2013میں انسر جنسی اور زلزلہ میں ڈنڈر آواران انٹر نشپ پنجاب نے دی صوبائی حکومت اسکو جا ری رکھے گی ۔