لاہور ( این این آئی) سابق دور حکومت میںپاور سیکٹر کا گردشی قرض 119فیصد اضافے سے 2؍ ہزار 467؍ ارب روپے تک پہنچ گیا۔ رپورٹ کے مطابق 2018ء میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت ختم ہوئی تو پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ ایک ہزار 126ارب روپے تھا۔پی ٹی آئی کی حکومت تقریباً ساڑھے تین سال بعد ختم ہوئی تو گردشی قرضہ 119فیصد اضافے سے 2؍ ہزار 467؍ ارب روپے تک پہنچ گیا۔ رپورٹ کے مطابق گردشی قرضہ بڑھنے کی بڑی وجوہات میں وصولیاں کم ہونا، روپے کی ڈالر کے مقابلے میں بے قدری، فیول کی قیمتوں میں اضافہ اور کورونا بھی رہا، اس عرصے کے دوران وصولیاں کم ہوگئیں اور حکومت نے موخر بھی کیں۔ بجلی پیدا کرنے والی نجی کمپنیز آئی پی پیز کو کیپیسٹی چارجز کی مد میں پوری ادائیگیاں نہ کرنے سے بھی گردشی قرضہ بڑھا، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ترسیلی اور تقسیم کے نقصانات بھی گردشی قرضہ بڑھنے کی وجہ ہیں، بجلی تقسیم کی چار کمپنیاں ناقابل تلافی نقصانات کررہی ہیں۔ پیسکو کے تقسیم و ترسیلی نقصانات 38؍ فیصد ہیں جبکہ نیپرا نے 27.90؍ فیصد تک نقصانات کی اجازت دے رکھی ہے، حیسکو کے نقصانات 28؍ فیصد ہیں جبکہ نیپرا کی طرف سے 21؍ فیصد کی اجازت ہے، سیپکو کے نقصانات 35؍ فیصد ہیں جبکہ نیپرا نے 25؍ فیصد کی اجازت دے رکھی ہے، کیسکو کے بجلی تقسیم و ترسیل کے نقصانات 30فیصد ہیں جبکہ نیپرا کی طرف سے 17فیصد کی اجازت ہے۔ پی ٹی آئی حکومت کے دوران بجلی مہنگی کرکے تقریباً ایک ہزار ارب روپے صارفین سے وصول کئے گئے۔
اسلام آباد ملک میں سردی سے پہلے ہی گیس قلت کا خدشہ پید اہوگیا۔حکومت نے گیس کی کمی پوری کرنے کی کوششیں شروع...
نیویارکاقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے کہا ہے کہ عالمی اداروں کو سیلاب کے بعد پاکستان سے کیے...
لاہور پاکستانی فین چاچا بشیر سے حیدرآباد دکن میں ایئرپورٹ پر پاکستانی پرچم لے لیا گیا۔چاچا بشیر پاکستان ٹیم...
کراچی چینی ہیکرز مائیکروسافٹ کے ای میل پلیٹ فارم میں نقب لگا کر امریکی محکمہ خارجہ کی ہزاروں ای میلز چرانے...
کراچیبھارتی ہیکرز کے گروپ نے ایک تنبیہ کے بعد کینیڈین افواج کی ویب سائٹ کو ہیک کرلیا اور سکھ رہنما ہردیپ سنگھ...
لاہور مسلم لیگ کے صدرا ور سابق وزیر اعظم شہباز شریف لندن سے لاہور واپس پہنچ گئے ۔شہباز شریف کو سخت سکیورٹی...
نیو یارک سکھ برادری نے امریکہ میں اقوام متحدہ ہیڈکوارٹر کے باہر بھارتی دہشتگردی کیخلاف مظاہرہ ہر...
میڈرڈاسپین میں چاقو بردار طالب علم نے اسکول میں حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 اساتذہ اور 2 طلبا شدید زخمی ہوگئے...