کوئٹہ:زیر سماعت کیس کے ریکارڈ میں رد و بدل پر اسٹینو گرافر معطل

07 جون ، 2022

کوئٹہ (خ ن) عدالت عالیہ بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان جسٹس نعیم اختر افغان نے زیر سماعت کیس کے ریکارڈ میں ردوبدل کے معاملے پر دوران کارروائی ،عبد الکبیر ،اسٹینو گرافر ،ازعدالت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کچلاک کے خلاف انضبا طی کارروائی کرتے ہوئے فوری طور پر معطل کردیا گیا ہے ۔علاوہ ازیں دفتر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوئٹہ کے ایک اعلامیہ کے مطابق جناب محمد دائود خان ناصر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوئٹہ نے زیر سماعت کیس کے ریکارڈ میں ردوبدل کے معاملے پر دوران کارروائی ،مو مند یار کاسی جو نیئر کلرک ،محمد جعفر سینئر کلرک ،نوراحمد جونیئر کلرک ،محمد اسلم نائب قاصد اور سعید احمد نائب قاصد از عدالت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کچلاک کے خلاف انضبا طی کا روائی کرتے ہوئے انھیں فوری طور پر معطل کردیا۔